ظہیرآباد /3 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میدک حج ویلفیر سوسائٹی ظہیرآباد کے زیر اہتمام حلقہ جات اسمبلی ظہیرآباد و نارائن کھیڑ کے عازمین حج کیلئے ایک روزہ حج تربیتی و ٹیکہ اندازی کیمپ 7 ستمبر کو صبح 9 بجے تا نماز عصر مسجد عرفات ظہیرآباد میں منعقد ہوگا ۔ اس موقع پر مہمان علماء کرام مولانا مفتی اسلم سلطان قاسمی ناظم مدرسہ نعمانیہ سنگاریڈی ، مولانا عبداللہ اظہر قاسمی صدر الماس انٹرنیشنل اسکول تانڈور کے علاوہ مقامی علمئا کرام مولانا عبدالمجیب قاسمی ، مولانا مفتی عبدالصبور قاسمی اور مولانا عتیق احمد قاسمی کے مختلف عناوین پر اہم خطابات ہوں گے ۔ اس خصوص میں مذکورہ بالا حلقہ جات اسمبلی کے تمام عازمین حج سے وقت مقررہ پر اس اہم پروگرام سے استفادہ کی پرخلوص گذارش کی ئگی ہے جس میں خواتین کیلئے پردہ اور تمام شرکاء کیلئے ظہرانہ کا انتظام بھی کیا گیا ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے الحاج محمد غوث سے 9440477438 اور جناب ایم اے قدیر سے 9440824892 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔