ظہیرآباد۔ 12 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک حج ویلفیر سوسائٹی ظہیرآباد کے صدر جناب محمد غوث موذن مسجد عرفات کی اطلاع کے بموجب اضلاع میدک و بیدر کے تمام عازمین حج کیلئے ایک روزہ حج ، عمرہ و آداب زیارت مدینہ تربیتی کیمپ کا انعقاد 16 اگست کو 10 بجے دن تا نماز عصر مدرسہ عربیہ دارالعلوم ظہیرآباد میں عمل میں لایا جارہا ہے جس کی صدارت مولانا مفتی عبدالعزیز استاذ فقہ و تفسیر ادارۃ اشرف العلوم حیدرآباد کریں گے۔ اس موقع پر مہمان علماء کرام مولانا سید آصف الدین ندوی، مولانا سید احمد ومیض ندوی، مولانا مفتی اسلم سلطان قاسمی کے علاوہ مقامی علماء کرام مفتی محمد عبدالصبور قاسمی، مولانا عتیق احمد قاسمی اور مولانا محمد عبدالمجیب قاسمی مجوزہ کیمپ کو مخاطب کریں گے۔ سابق ریاستی وزیر محمد فریدالدین اور ایگزیکٹیو آفیسر حج کمیٹی محمد عبدالحمید بھی شریک کیمپ رہیں گے۔ خواتین کیلئے پردہ کا اور تمام شرکاء کیلئے طعام کا نظم رہے گا۔ واضح رہے کہ تمام عازمین حج کو تربیتی کیمپ تک لے جانے کیلئے آر ٹی سی بس اسٹانڈ سے آٹوؤں کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے 9440477438 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔