ظہیرآباد ۔ 22۔ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ظہیرآباد زہرہ کمیٹی نوجوانان محلہ گڑھی کے زیراہتمام اسلامیہ ماڈل اسکول میں مرد و خواتین کیلئے حجامہ کیمپ منعقد کیا گیا جس میں حیدرآباد کے ماہر ڈاکٹروں نے حصہ لیا ۔ ڈاکٹر مجیب نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حجامہ سنت رسولؐ ہے جس سے جسم کے فاسد خون کونکالا جاکر بہتر خون کی آبیاری کی راہ ہموار ہوتی ہے ۔ اس سے مرد اور خواتین استفادہ کرسکتے ہیں ۔ اس کیمپ سے جملہ 400 سو افراد نے استفادہ کیا ۔ اس موقع پر سید عتیق الرحمن حقانی امیر اہلحدیث حسام الدین صدر مدرس ، شکیل احمد ، سید باقر حقانی سینئر جرنلسٹ ، تنظیم احمد سابق نائب صدر بلدیہ و دیگر موجود تھے ۔