نیالکل /31 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست مسلمانوں کو حقوق و انصاف دلانے کے جدوجہد کر رہے ہیں ادارہ سیاست کی تحریک کی ضلع میدک میں کافی شدت دیکھی جارہی ہے ۔ ظہیرآباد میں 12 فیصد تحفظات پر یونائیٹیڈ فنکشن ہال میں منعقدہ تقریب سے قبل دھابہ قومی شاہراہ سے نوجوانوں کا ایک وفد جناب ایم اے قادر فیصل اسٹاف رپورٹر سیاست اسٹیٹ سکریٹری ٹی یو ڈبلیو جئے تلنگانہ طیب علی نامہ نگار سیاست کی قیادت میں ایک موٹر سائیکل ریالی کے ساتھ ان کا پرجوش اور والہانہ استقبال کیا گیا ۔ جناب محمد رمیز طالب علم ایل ایل بی جہانگیر قریشی فلور لیڈر کانگریس عبدالجبار موظف سپرنٹنڈ۔ٹ پالی ٹیکنک کالج سیف الدین غوری محمد کلیم الدین ٹی آر ایس کوہیر رحیم غوری جرنلسٹ محبوب غوری نمائندہ گوراہ میناریٹی پروٹیکشن کمٹی کوہیرمنصور محمد اسلم فردوس وسیم محمد خواجہ معین الدین سابق کونسلر بلدیہ صدرالدین غوری عبدالوحید محمد ماجد محمد علی سینئیر کانگریس لیڈر عارف غوری صدر ٹی آر ایس محلہ گڑھی رفیع الدین افتخار محمد توفیق محمد محبوب ایم فیل کے علاوہ کثیر تعداد نے جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کی اور جناب ایم اے قادر فیصل اسٹاف رپورٹر سیاست کی شالپوشی و گلپوشی کی ۔ نمائندہ سیاست وسیم غوری نے جناب عامر علی خان کو گلدستہ پیش کرکے خیرمقدم کیا ۔ ظہیرآباد کے مذہبی سیاستی و سماجی ، صحافتی برادری نے جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کی گلپوشی کی اور ان کے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔