ظہیرآباد میں جلسہ استقبال رمضان

ظہیرآباد۔/21جون، ( ذریعہ فیاکس ) جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد کے زیر اہتمام جلسہ استقبال رمضان 22جون بروز اتوار 11بجے دن بمقام مسلم شادی خانہ لطیف روڈ ظہیرآباد زیر صدارت جناب محمد امین الدین امیر مقامی جماعت اسلامی ہند اسمبلی حلقہ ملک پیٹ حیدرآباد منعقد ہوگا۔ مہمان خصوصی مولانا محمد ضیاء الدین محمدی خطیب مدینہ مسجد سنگاریڈی ہوں گے۔ مقامی مقررین جناب حافظ سید افسر پاشاہ قادری خطیب و امام مسجد وطن باغ اور جناب مولوی محمد قیصر غوری صدر آئی وائی ایم ظہیرآباد مخاطب کریں گے۔ امیر مقامی جناب محمد رفیع الدین نے عامتہ المسلمین سے شرکت کی خواہش کی ہے۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند شعبہ خواتین ظہیرآباد کے زیر اہتمام جلسہ استقبال ماہ رمضان برائے خواتین و طالبات 22جون بروز اتوار بوقت 2بجے دن دوپہر مسلم شادی خانہ لطیف روڈ ظہیرآباد زیر صدارت محترمہ ناصرہ خانم ناظم شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند آندھرا پردیش منعقد ہوگا جس کے مہمان خصوصی محترمہ عطیہ فاطمہ ناظمہ ضلع میدک ہوں گے۔ مقامی مقررین بھی مخاطب کریں گی۔ ناظم شعبہ خواتین ظہیرآباد محترمہ نسیم فاطمہ نے خواتین و طالبات سے شرکت کی خواہش کی ہے۔