ظہیرآباد میں جلسہ استقبال رمضان برائے خواتین کا انعقاد

ظہیرآباد ۔ 24 جون ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جماعت اسلامی ہند شعبہ خواتین ظہیرآباد کے زیراہتمام جلسہ استقبال رمضان ( برائے خواتین و طالبات ) 22 جون کو منعقد ہوا ۔ جلسہ کا آغاز محترمہ زیدہ بیگم کی تلاوت سے ہوا ۔ محترمہ نسیم فاطمہ ناظمہ شعبہ خواتین ظہیرآباد نے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔ مہمان خصوصی محترمہ کوثر فاطمہ رکن شوریٰ ناظمہ خواتین گلبرگہ نے روزے کے مقاصد پر روشنی ڈالی ۔ محترمہ عطیہ فاطمہ ضلعی ناظمہ سنگاریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا قرآن سارے انسان کیلئے ہدایت ہے جو ساری انسانیت کا ضابطہ ٔ حیات اور نجات کا ذریعہ ہے ۔ مقامی مقررین محترمہ مسرت جہاں ، محمودہ بیگم نے خطاب کیا ۔ ارجمند آراء G.I.O نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ جماعت اسلامی کے ارکان کارکنان … G.I.O اور شہر ظہیرآباد کی خواتین و طالبات نے کثیرتعداد میں شرکت کی ۔