ظہیرآباد۔ یکم اپریل (فیاکس) محکمہ اقلیتی بہبودحکومت آندھرا پردیش کی زیرسرپرستی مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات جامعہ عثمانیہ حیدرآباد کے زیراہتمام EAMCET-2014 میں شرکت کرنے والے اقلیتی امیدوار یعنی مسلم، عیسائی، سکھ، بدھسٹ، پارسی طبقات سے تعلق رکھنے والے طلبہ کیلئے 16 اپریل تا 15 مئی گورنمنٹ ہائی اسکول ظہیرآباد پر مفت کوچنگ کلاسیس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ ایسے طلباء جو سال دوم انٹرمیڈیٹ کامیاب ہوں یا امتحان سال دوم تحریر کرچکے ہوں، داخلے کے اہل ہوں گے۔ داخلے کے لئے انٹرمیڈیٹ سال دوم کامیاب طلبہ سرٹیفکیٹ کی زیراکس کاپی اور سال دوم کا امتحان لکھ چکے طلبہ ہال ٹکٹ کی زیراکس کاپی مع ایمسیٹ کی رسید و دو عدد پاسپورٹ سائز فوٹوز کے ساتھ متعلقہ مرکز پر 10-4-2014 تک کوچنگ کیلئے درخواست دیں۔ مزید تفصیلات کیلئے کورسیس کوآرڈینیٹر محمد غلام مصطفی گورنمنٹ ہائی اسکول ظہیرآباد سے اس فون پر ربط پیدا کریں۔ 8688314098۔ ہر مضمون کیلئے تجربہ کار اور قابل لیکچررس کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ طلباء کو EAMCET کا تعلیمی مواد مفت فراہم کیا جائے گا۔