ظہیرآباد میں ایس بی آئی کی جانب سے دعوت افطار

ظہیرآباد۔/25جون، ( ای میل) اسٹیٹ بینک آف انڈیا ( سابق اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد ) نے اپنی قدیم روایت کو برقرار رکھتے ہوئے یہاں اپنے بینک میں روزہ داروں کے لئے دعوت افطار کا اہتمام کیا۔ چیف منیجر جے پرنادیال نے مدعوئین کا استقبال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سرکردہ قائدین محمد فرید الدین ایم ایل سی ، ڈی لکشما ریڈی صدرنشین زرعی مارکٹ کمیٹی کے مانک راؤ انچارج ٹی آر ایس حلقہ اسمبلی ظہیرآباد الاڈی نرسملو سابق صدرنشین بلدیہ، محمد تنظیم سابق نائب صدر نشین بلدیہ،ناما روی کرن، موتی رام، پی راملو اراکین بلدیہ موجود تھے۔