ظہیرآباد۔/7فبروری ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا ظہیرآباد یونٹ کے میڈیا سکریٹری برادر محمد روزان ادیب کے پریس نوٹ کے بموجب 8 فبروری کو 10 بجے دن اسلامک سنٹر کے کانفرنس ہال میں ایک کیریئرس گائیڈنس پروگرام منعقد ہوگا جس میں’’ دسویں جماعت کے بعد کیا اور امتحانات کا سامنا کیسے کیا جائے ‘‘ کے زیر عنوان برادر محمد اسلم سابق سٹی صدر ایس آئی او پی پی ٹی کے ذریعہ لکچر دیں گے۔ برادر محمد اشرف صدر ایس آئی او ظہیرآباد یونٹ نے طلباء برادری سے وقت مقررہ پر حاضر ہوکر استفادہ کرنے پرزور خواہش کی۔
گمبھی راؤ پیٹ میں سڑک
حادثہ۔نوجوان ہلاک
گمبھی راؤ پیٹ۔/7فبروری، (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گمبھی راؤ پیٹ کے پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق یلاریڈی پیٹ منڈل کے رتناگری پلی کا ایک نوجوان سوامی جس کی عمر 26سال بتائی گئی ہے اپنی موٹر سیکل کے ذریعہ گولا پلی کی سمت جارہا تھا کہ مخالف سمت سے آرہی اسکول ویان اور اس اسکول ویان کو اوورٹیک کرنے والے آٹو ٹرالی کے درمیان پھنس کر شدید زخمی ہوگیا تھا جس کو بغرض علاج ایریا ہاسپٹل منتقل کردیا گیاجہاں وہ علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ گمبھی راؤ پیٹ پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی۔