ظہیرآباد میں آج جلسہ عظمت قرآن و بخاری شریف

ظہیرآباد۔یکم اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جامعہ گلشن خیرالنساء ظہیرآباد کے زیر اہتمام جلسہ عظمت قرآن و تکمیل بخاری شریف 2اپریل کو 10بجے صبح تا 2بجے دوپہر کے جی این فنکشن ہال، شانتی نگر میں زیر صدارت مولانا محمد شفیع الدین ندوی منعقد ہوگا۔ اس موقع پر مقامی و غیر مقامی علماء کرام کے خصوصی خطابات ہوں گے۔ طالبات کو اسنادات دیئے جائیں گے۔خواتین کیلئے پردہ کا معقول نظم رہے گا۔

شاہی عید گاہ ادونی کی
حصار بندی کے کام
ادونی۔ یکم اپریل( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ادونی کی شاہی عیدگاہ کی حصاربندی کا کام شروع ہوچکا ہے ۔ اس کام کو بلدیہ ادونی نے 5 لاکھ کی لاگت سے شروع کیا ہے۔ جبکہ شاہی عیدگاہ ادونی کے اطراف حصاربندی کیلئے 72 لاکھ روپئے کی ضرورت ہے۔ لہذا شاہی عید گاہ کمیٹی ادونی کے اراکین نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ حصار بندی کے کام کو آگے بڑھانے کے لئے شاہی عیدگاہ کا معائنہ کریں اور بقیہ کام کیلئے زیادہ سے زیادہ اس کارِ خیر میں حصہ لیکر تعائون کریں تو شاہی عید گاہ کی حفاظت کی جاسکتی ہے۔ معتمد عیدگاہ کمیٹی عبدالرشید صاحب نے بتایا کہ عیدگاہ سنسان علاقہ میں ہونے کے سبب اغیار کی جانب سے یہاں پر گندگی پھیلانا اور دیگر ناجائز کام اس پاک جگہ پر کئے جارہے ہیںلہذا اس کی حفاظت بے حد ضروری ہے ۔ اس موقع پر عید گاہ کمیٹی کے اراکین محمد ذاکر ، ٹی جے سراج الحق ،محمد جہانگیر ، عارف عطاری ، کونسلر دلاور باشاہ ، وغیرہ شریک رہے ۔