ظہیرآباد۔/28فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عظیم الشان جلسہ عظمت مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم بضمن صد سالہ جشن شیخ الاسلام حضرت العلامہ مولانا حافظ محمد انوار اللہ فاروقی فضیلت جنگ بانی جامعہ نظامیہ و وزیر مذہبی امور حکومت آصفیہ یکم مارچ کو 10بجے دن تا 5بجے شام جے جے گارڈن فنکشن ہال ظہیرآباد میں منعقد ہوگا۔ جس کی صدارت مفتی سید صغیر احمد نقشبندی نائب شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ کریں گے۔ جبکہ مولانا سید شاہ عزیز اللہ قادری شیخ المعقولات جامعہ نظامیہ اور ڈاکٹر شیخ محمد عبدالغفور قادری رحمت آبادی شیخ التجوید جامعہ نظامیہ سرپرستی کے فرائض انجام دیں گے۔ مولانا انور احمد نظامی ، مولانا محمد عبدالشکور قادری، مولانا محمد خواجہ معین الدین ، مولانا فیاض الدین نظامی اور جناب محمد فرید الدین سابق ریاستی وزیر بحیثیت مہمانان خصوصی شریک جلسہ ہوں گے۔ اس موقع پر مہمان علماء کرام کے علاوہ مقامی علماء کرام الحاج سید شاہ افسر پاشاہ قادری، مولانا محمد سراج الدین، مولانا عبدالحکیم عربی، محمد اسلام الدین، سید محب الدین قادری، محمد ضمیر شاہ افتخار چشتی القادری، قاضی سید ضیاء الدین، مولانا سید سیف اللہ قادری، مولانا سید یوسف صوفی قادری، مولانا سلیمان ہاشمی کے بھی خطابات ہوں گے۔ نیز اسلامی کتابوں کی نمائش کے علاوہ تناول طعام کا نظم بھی رہے گا۔