ظلم کا دفاع کرنا ، انسان کا بنیادی حق

کرنول میں جنگ بدر کے عنوان پر جلسہ ، مفتی مستقیم احمد فیضی کا خطاب
کرنول /6 جولائی ( ای میل ) جامعہ قمرالہدی ایجوکیشن ایند ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے جنگ بدر کے پیغام کے عنوان پر ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مولانا مفتی مستقیم احمدفیضی شاذلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بد ر کی تاریخ کا آپ مطالعہ کریں تو معلوم ہوگا کہ یہ اسلام کی سب سے پہلی جنگ ہے جو۱۷رمضان المبارک کو اپنے دفاع اوراپنی قوم کی حفاظت کے لئے لڑی گئی ہے کیونکہ کفار ،مکہ سے چل کر مدینہ جنگ کرنے کے لئے آئے تھے ۔اور یہ بات واضح ہے کہ ظالم کے مقابلہ میں ظلم کا دفاع کرنا انسان کایہ ایک جمہوری حق ہے جس پر کبھی قدغن نہیںلگائی جاسکتی ہے انہوں نے کہاکہ بعض لوگ متعصبانہ ذہنیت کی بنا ء پر کہتے ہیں کہ اسلام جنگ کی تعلیم دیتا ہے اسلام دہشت گردی کی تعلیم دیتا ہے انہوں نے بتایا کہ اللہ کی عبادت میں نماز کا ایک اہم مرتبہ ہے لیکن اس اہم عباد ت کے لئے بھی نبی ﷺ نے وضو میںفضول پانی خرچ کرنے سے منع فرمایا ہے ۔اگر ندی کنار ے بھی وضوکررہے ہوں تو حسب ضرورت پانی خرچ کرو ورنہ کل قیامت میںاللہ کے حضور جواب دینا ہوگا ۔تو جب اسلام میں پانی کے ایک ایک قطرے کی اتنی اہمیت ہے تو بھلا کسی کے خون بہانے اورفساد برپا کرنے کی اسلام کیسے اجازت دے سکتا ہے نیز اس میں پانی کے بچاؤ کی اہمیت بھی معلوم ہوتی ہے۔ آج گورنمنٹ کی جانب سے پانی بچانے کی خوب تشہیر کی جاتی اور کہا جاتا ہے ’’جل ہی جیون ہے جل بچاؤجیون بچاؤ ،، اس جل بچانے کی تعلیم اسلام نے 14صدی پہلے ہی دیدی ہے ۔یعنی اسلام نے ہرشئے میں اسراف یعنی فضول خرچی سے رکنے کی تعلیم دی ہے ۔ اس موقعہ پر خازن جامعہ قمرالہدی سید مبشر پاشاہ قادری اور سیدصمدانی پاشاہ قادری اور پبلیشر بزم آئینہ سید قدرت اللہ بھی شریک اجلا س رہے ۔