شمس آباد۔/2اپریل،( سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ کسٹمس عہدیداروں نے تین خواتین کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 1.5کروڑ روپئے مالیتی سونا برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب آج صبح سنگاپور سے ٹائیگر ایرویز فلائیٹ نمبر9G2624 کے ذریعہ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی تین خواتین آئیں ان کی تلاشی لینے پر ان کے کمر میں پٹے بندھے ہوئے تھے جس کی مکمل جانچ کرنے پر تینوں خواتین کے پاس سے جملہ 5.154کیلو سونا جس کی مالیت 1.5کروڑ روپئے ضبط کرلیا گیا۔ کسٹمس عہدیداروں نے تینوں خواتین کو حراست میں لیتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیا۔
کانگریس اور تلگودیشم دفاتر سے
محصول جائیداد واجب الادا
راجمندری۔/2اپریل، ( پی ٹی آئی) ایلورو میونسپل کمشنر کے ای سادھنا نے آج بلدی عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ تلگودیشم اور کانگریس پارٹی کے دفاتر سے واجب الادا 12لاکھ روپئے محصول جائیداد فی الفور وصول کریں۔ انہوں نے بتایا کہ کانگریس آفس کا 1993ء سے جائیداد ٹیکس ادا نہیں کیا گیا۔ جبکہ تلگودیشم نے یہ دعویٰ کیا کہ محصول جائیداد کی ادائیگی میں استثنیٰ حاصل ہے لیکن اس خصوص میں ثبوت ( سرٹیفکیٹ ) پیش کرنے میں ناکام ہوگئی۔