وشاکھاپٹنم۔/3جون ، ( سیاست نیوز) کسٹمس عہدیداروں نے آج وشاکھاپٹنم طیرانگاہ پر7مسافرین کو گرفتار کرکے 1.14 کروڑ روپئے مالیتی 4.2کیلو سونا ضبط کرلیا جبکہ مسافرین ایر انڈیا کی فلائیٹ کے ذریعہ دوبئی سے براہ حیدرآباد وشاکھاپٹنم پہنچے تھے۔ پرنسپال کمشنر کسٹمس مسٹر سی راجندرن نے بتایا کہ طیرانگاہ پر بین الاقوامی پروازوں کے آغاز کے بعد پہلی مرتبہ ایک ہی دن میں بھاری مقدار میں سونا ضبط کیا گیا ہے۔