طوفان کے متاثرین کیلئے مرکز کی امداد ناکافی : سی پی ایم

ادونی ۔15اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سابق رکن اسمبلی کرنول و مرکزی رکن سی پی ایم، ایم اے غفور نے بتایا کہ وشاکھا پٹنم میں طوفان کے سبب جو بربادی ہوئی ہے وہ بے حد افسوسناک ہے ۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی جانب سے ہزار کروڑ کی امداد منظور کی گئی ہے۔ وہ ناکافی ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ پچھلی مرتبہ جب کرنول میں سیلاب آیا تھا اس وقت پر وزیرآعظم منموہن سنگھ نے 400 کروڑ کی امداد منظور کی تھی لیکن وہ صرف اعلانات کی حد تک محدود رہ گئے ۔ یہ ہزار کروڑ روپئے منظور کئے گئے ہیں شاید یہ بھی اعلان کی حد تک محدود رہ جائینگے ۔ انھوں نے وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو پر یہ تنقید کی کہ وہ وشاکھا پٹنم میں جاکر بیٹھنے سے کوئی کام نہیں ہوتا انھیں چاہئے کہ وہ تمام سیاسی پارٹیوں کو ساتھ لیکر طوفان کی زد میں آئے لوگوں کی مدد کریں تو بہتر ہوگا۔