طلبہ کے مسائل کی یکسوئی کیلئے مرحلہ وار احتجاج

کریم نگر ۔ 5 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کریم نگر میں اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ پریس کانفرنس میں سابق ایم پی پونم پربھاکر نے پرنٹ اینڈ الکٹرانک میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کے بیروزگاروں اور طلباء کے مسائل کے حل کیلئے مرحلہ وار احتجاجی پروگرام شروع کئے جائیں گے ۔ کانگریس پارٹی طلباء اور بے روزگاروں کے مسائل کی یکسوئی کے سلسلے میں مجھے کوارڈنیٹر کمیٹی منتخب کیا ہے ۔ اس کمیٹی میں شامل سابق وزراء ، قائدین مواضعات کا دورہ کرتے ہوئے وہاں برسراقتدار وزراء کی آمد پر انہیں میمورنڈم پیش کریں گے اور ان کی یکسوئی تک جدوجہد کو جاری رکھیں گے ۔ بروز منگل تلنگانہ کے تمام 10 اضلاع میں ڈی سی پی کی صدارت میں کمیٹی کا اجلاس منعقد ہونگے اور آئند کا لائحہ عمل تیار کیا گیا جائے گا ۔ واستو ٹھیک نہ ہونے کا خیال کرتے ہوئے سکریٹری کی تبدیلی کوئی دانشمندانہ اقدام نہیں ہے ہر جگہ یکساں ہوگی ۔ درحقیقت واستو کے پنڈتوں کا کہنا ہیکہ سی ایم کے سی آر ہی کا واستو ہی ٹھیک نہیں ہے ۔ تلنگانہ قربانیوں سے حاصل ہوا ہے لیکن کے سی آر اپنے خاندان کی بھلائی میں مصروف ہیں ۔ غیر مجاز قبضوں کی برخاستگی کے نام پر اصلاحات کے نام پر حصول اراضی کے نام پر باقاعدگی کے نام پر تمام سرکاری اور اوقاف کی انڈومنٹ کی اراضیات کو قبضہ میں لے کر فروخت کرنے کا منصوبہ عمل کیا جارہا ہے ۔ اگر اس طرح کا عمل جاری رہا تو ایک گز زمین بھی باقی نہیں رہیں گی ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ تلنگانہ جدوجہد کے دوران ویملواڑہ ، دھرم پوری ، کونڈہ گٹو مقدس مقامات کا دورہ کر کے انہیں اس طرح کرونگا اُس طرح کرونگا ترقی دونگا کہا تھا لیکن تاحال ایک روپیہ بھی مختص نہیں کیا گیا ہے ۔ تلنگانہ حکومت طلباء اور دیگر محکمہ جات کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کریں اگر اس میں کوتاہی برتی گئی تو سخت گیر احتجاج جاری رہے گا ۔ اس پریس کانفرنس میں کریم نگر کارپوریشن فلور قائد گنڈے مادھوی ، مہیش ، چندرشیکھر ، چیرمین سید زبیر وغیرہ شریک تھے ۔