جڑچرلہ 24 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جڑچرلہ شہر منگل گڈہ قریبی علاقہ میں کانگریس پارٹی کے دفتر مںی تلنگانہ کانگریس پارٹی خصوصی نمائندہ سابق ایم پی ایم ایل اے ڈاکٹر ملو ری نے ایک پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج تلنگانہ سرکار طلباء کے در پیش مسائل کو حل کرے میں بڑی حد تک ناکام ہوچکی ہے ۔ علحدہ تلنگانہ ریاست قیام سے قبل تحریک میں طلبات کا بھی کافی اہم رول رہا ہے لیکن چیف منسٹر اس جانب کسی طرح کی توجہ نہیں دے رہی ہیں۔ انہوں نے 10 روز کے اندر ان مسائل کو حل نہ کرنے کی صورت میں طلباء مل کر کانگریس کی قیادت میں بڑے پیمانے پر حکومت کے خلاف احتجاج دھرنے کی دھمکی دی ہے ۔ گذشتہ سال کے 850 کروڑ فیس کو فوری عمل آوری کرنی چاہئے ۔ ان طلباء کے مسائل کوحلکرنے کے بجائے ہزاروں ایکڑ کی زمین میں فلم سٹی تعمیر کا وعدہ کرتے ہوئے حیدرآباد میں ہزاروں کروڑوں کے تحت عمارت تعمیر کرنا مناسب بات ہے گذشتہ ہفتہ ریاستی چیف منسٹر کے سی آر نے محبوب نگر کا دورہ کیا تھا لیکن پالمور یونیورسٹی طلباء کے مسائل کے تعلق سے کوئیدلچسپی نہ دیکھنے پر طلباء کافی مایوس ہوگئے ہیں۔ ضلع محبوب نگر میں شادی مبارک اسکیم سے آج تک کوئی بھی ایک لڑکی کو 51 ہزار روپئے نہیں ملے ہیں جس سے مسلم اقلیتوں میں بھی کافی ناراضگی پائی جارہی ہے ۔ انہوں نے مقامی رکن اسمبلی محکمہ برقی وزیر ڈاکٹر سی لکشما ریڈی ، محبوب نگر ایم پی جینتدر ریڈی ،سرینواس گوڑ ،جوپلی کرشنا راو سے اپیل کی کہ ضلع محبوب نگر غریب عوام کے تعلق سے ایک خصوصی رپورٹ ریاستی چیف منسٹر کے سامنے پیش کریں گے اس موقع پر جی رینکا ضلع مہیلا کانگریس صدر ،سدرشن گوڑ ،رام چندر ریڈی سنگل ونڈہ چیر مین بادے پلی سید منہاج الدین میڈیاسیل ،سید اقال ، ایم اے قیوم ،نیلایشور ،شیخ حسیب ، سیتا ، کرشنیاں،اشوک کمار ،سرفراز احمد ، ملک شاکر کے علاوہ مقامی کانگریس پارٹی کے قائدین اس موقع پر کثیر تعداد میںموجود تھے ۔