طلبہ کے حالات پر بھی نظر رکھنے کا مشورہ

کلواکرتی۔/26ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی نیو ایرا جونیر کالج میں آج طلباء و طالبات سے بات چیت کرتے ہوئے مقامی کانگریس ایم ایل اے کلواکرتی ڈاکٹر چلامشی چندرریڈی نے کہا کہ آپ کالج میں اچھے طالب علم کے ساتھ جہاں اپنے درسی کتب پر گہری نظر رکھتے ہیں وہیں پر آپ کو چاہیئے کہ حالات پر بھی گہری نظر رکھیں کیونکہ کالج سے جہاں آپ کو اپنے اپنے مضامین میں مہارت حاصل ہوتی ہے وہیں پر حات پر نظر رکھیں تو بہترین تجربات آپ کو حاصل ہوتے ہیں جس کے سبب آپ کے ذہن میں زبردست ترقی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ طلبہ کی مختلف مضامین میں مہارت دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے، آپ سب خوب اچھی محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کرتے ہوئے اپنے ماں باپ اور اساتذہ کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرتے ہوئے ایک بہترین شہری بنیں اور اپنے گھر ، خاندان، گاؤں کے ساتھ ساتھ ریاست کی ترقی کیلئے دن رات خوب محنت کریں۔اس موقع پر ایم ایل اے کے علاوہ یوتھ صدرپی کے راہول، راملو گوڑ، عبدالقدیر کے علاوہ کالج کے کرسپانڈنگ لکشمن، محمد سلیم ڈائرکٹررکل گوڑ، لکشما ریڈی کے علاوہ پرنسپال سرینواس اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔