طلبہ کی وداعی تقریب کا انعقاد

منچریال ۔ 26 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) انچارج پرنسپل ہرشا جونیر و ڈگری کالج اردو میڈیم مسٹر محمد شاکر علی نے بتایا کہ طلباء کی ایک وداعی تقریب منعقد کی گئی انہوں نے طلباء کو ہدایت دی کہ وہ سخت محنت کرتے ہوئے امتحانات کی تیاری کریں تب ہی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے طلباء کو تلقین کی کہ وہ اساتذہ کے مشوروں پر عمل کرتے ہوئے سالانہ امتحان میں کامیابی حاصل کریں اور اپنے اساتذہ کے علاوہ والدین کا نام روشن کریں ۔ انہوں نے کہا کہ منچریال میں ہرشا جونیر و ڈگری کالج منچریال کے علاوہ چنور اندارم ، لکشٹی پیٹ ، بیلم پلی کے اردو میڈیم طلباء کیلئے واحد کالج ہے جس میں انٹرمیڈیٹ و ڈگری کورسس اردو میڈیم سے چلائے جارہے ہیں ۔ تقریب سے سیوکس لکچرر تنظیم ناز ، کامرس لکچرر ذیشان ترنم ، آمنہ بیگم و رومانہ بیگم نے بھی طالبات سے خطاب کیا اور امتحان کی تیاری کیلئے مشورے دیئے ۔ نظامت کے فرائض خیرالنساء اور نازیہ بیگم نے انجام دیئے ۔