طلبہ کی مخفی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اہم ذمہ داری

بیدر۔24اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پروفیسر ایس مدار پرنسپل وزڈم پی یو کالج بیدر کے بموجب وزڈم پی یو کالج انتظامیہ کی جانب سے جماعت دہم کے امتحان دے چکے طلبہ جو پی یو یس ( سائنس) میں داخلہ کے خواہشمند ہیں اور جو آئندہ میڈیکل اور انجنیئرنگ و دیگر پروفیشنل کورسیس کرنا جن کا مقصد ہے ‘ ایسے ذہین طلبہ کا ایک گروپ ’’ وزڈم گروپ‘‘ کے نام سے تشکیل دے کر اس ضمن میں آج ٹسٹ کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس ٹسٹ میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو انٹرویو کے ذریعہ منتخب کیا جائے گا ۔ اس گروپ میں شامل منتخب طلباء و طالبات کو مفت کوچنگ دی جائے گی اور بعض طلبہ کو فیس میں 25تا 50فیصد رعایت دی جائے گی ۔ آج کے اس ٹسٹ میںطلباء و طالبات کی کثیر تعداد شریک رہی۔ جناب محمد آصف الدین سکریٹری وزڈم ادارہ جات بیدر نے اس موقع پر طلباء وطالبات کے ساتھ ساتھ اولیائے طلباء سے ملاقات کی اور ان کے اعلیٰ مقاصد کیلئے اپنی جانب سے بھرپور تعاون پیش کرنے کا تیقن دیا ۔ انہوں نے کہا کہ آج کے اس مسابقتی دور میں ذہین و باصلاحیت طلبہ معاشی طور پر کمزور ہونے کے باعث حصول تعلیم کو ترک کردیتے ہیں جب کہ ان میں پوشیدہ صلاحیتوں کو اُجاگر کرنا ایک اہم ذمہ داری ہے ۔ اسی مقصد کیلئے وزڈم تعلیمی ادارہ جات نے ایسے ذہین باصلاحیت مستحق طلباء کیلئے ’’ وزڈم ڈینلنٹس‘‘ گروپ تشکیل دی ہے ۔ آج ایک بڑی تعداد میںطلباء نے اس ٹسٹ کو تحریر کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ تعلقہ جات کے طلباء و طالبات جو آج کے اس ٹسٹ کی اطلاع نہیںملنے پر اس میں شریک نہ ہوسکے ایسے طلباء وطالبات کے بیحد اصرار پر ان کیلئے ٹسٹ کا دوسرا مرحلہ 28اپریل کو بوقت 10.30بجے وزڈم پی یو کالج عقب اردو ہال تعلیم صدیق شاہ بیدر پر رکھا گیا ہے ۔دوسرے مرحلہ کیلئے امیدواروں کو چاہیئے کہ وہ ایس ایس ایل سی کا ہال ٹکٹ کی نقل کاپی اپنے ساتھ لائیں جو طلباء اس سال جماعت دہم کا امتحان دے چکے ہیں امتحان میں شریک ہوسکتے ہیں ۔ جناب محمد آصف الدین سکریٹری وزڈم ادارہ جات نے تعلقہ جات کے معززین ‘تعلیمی اداروں کے ذمہ داروں و دیگر سماجی ‘ مذہبی اور سیاسی دردمندان ملت سے خواہش کی ہے کہ معاشرے میں موجود ہونہار باصلاحیت ذہین طلبہ کو اس سلسلہ میں رہنمائی فرماکر ان کے مستقبل کو درخشاں بنانے میں اہم کردار ادا کیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے سید علی سر کوآرڈینٹر سے اوقات کار یا فون نمبر 7259420051 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔