ہنمکنڈہ /27 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )Non-net فیلو شپ کو برخواست کرنے کے خلاف AISF کے قومی صدر سید ولی اللہ قادری نے مزمت مرکزی مودی سرکار کی شعبہ تعلیم کے وزیر سمرتی ایرانی کو ایک احتجاج نامہ روانہ کیا گیا ۔ گذشتہ کئی سالوں سے طلبہ کو تلعیمی سہولت فراہم کرکے UPA سرکار نے Non-Net فیلوشپ اسکیم کو لاگو کیا تھا جس کی وجہ سے کئی ہزار سنٹرل یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ مودی سرکار نے طلبہ کو سہولت فراہم کرنے کی بجائے اسکالرشپ کو برخواست کرتے ہوئے طلبہ کو راست نقصان پہونچا ہے ۔ اس اقدام سے طلبہ کی حق تلفی ہوئی ہے ۔ AISF کے قومی صدر نے مودی سرکار کے اس فیصلہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے ایک خط مرکزیوزیر تلعیم سمرتی ایرانی کو روانہ کیا ۔ اس خط میں یہ مطالبہ کیا کہ فوراً مودی سرکار اپنے اس فیصلہ کو واپس لے ۔ بصورت تمام طلبہ احتجاج بلند کرتے ہوئے سڑکوں پر اتر آئیں گے جبکہ تیز ترقی کرنے والا ملک چین نے اپنے طلبہ کیلئے تعلیمی بجٹ میں 8.4 فیصد اضافہ کیا جبکہ مودی سرکار کا بجٹ 1.84 فیصد ہے ۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ مودی سرکار طلبہ کو کچلنے کیلئے ایسے اقدامات کر رہی ہے ۔ مودی حکومت آنے کے بعد دس ہزار کروڑ بجٹ کی کٹوتی کی گئی ہے ۔ یہ کٹوتی طلبہ کیلئے نقصان دہ ہے ۔