طلبہ کی صحت و صفائی پر خصوصی توجہ ضروری

کیرا میری ۔ 27 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اسپیشل آفیسر کیرامیری منڈل اینیش نے منڈل کے تمام عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ منڈل کے تمام علاقوں میں صحت ، تعلیم اور صفائی پر خصوصی توجہ دیں ۔ تفصیلات کے بموجب اسپیشل عہدیدار اینیش کی قیادت میں کل منڈل کے تمام محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مقامی تحصیلدار مسٹر ام دتو ، سید ساجد ، ناگیش کے علاوہ منڈل کے تمام محکموں کے عہدیدار موجود تھے ۔ اس موقع پر خصوصی عہدیدار اینیش نے اپنے بیان میں کہا کہ منڈل کے کئی دیہی علاقوں کے مدارس میں طلبہ کی حاضری کا فیصد بہت کم ہے اس کے علاوہ صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے دیہی عوام کئی قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں اسی لئے منڈل کے ہر عہدیدار کو انہوں نے ہدایت دی کہ ہر عہدیدار تعلیم صحت اور صفائی پر خصوصی توجہ دیں اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عہدیدار دیہی عوام سے خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آتے ہوئے انہیں تعلیم اور صفائی سے متعلق شعور بیدار کریں ۔