میدک /16 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بتاریخ 17 جون بروز چہارشنبہ بوقت شام 6 بجے ٹیچرس اسوسی ایشن یونٹ میدک
AIITA کی جانب سے نئے تعلیمی سال کے آغاز پر طلبہ کی حوصلہ افزائی کیلئے SSC Toppers کے علاوہ دیگر مستحق غڑیب طلباء و طالبات میں نوٹ بکس کی تقسیم اور کرکٹ ٹورنمنٹ میں کامیاب ٹیموں کو انعام تقریباً 300 طلباء و طالبات ( اول تا ڈگری ) میں مفت نوٹ بکس کی تقسیم مہمان خصوصی جناب عبدالکریم صدر AIITA ضلع میدک کے ہاتھوں عمل میں آئے گی ۔ اس کے علاوہ تعلیم کی اہمیت و ملت کی رہنمائی کیلئے لکچر کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ لہذا تمام شہریان میدک طلباء و طالبات والدین اور سرپرستوں سے خواہش کی جاتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت فرماکر پروگرام کو کامیاب بنائیں ۔ اس پروگرام میں محمد نصیرالدین AIITA اسٹیٹ میڈیا سکریٹری محمد اصغر حسین AIITA ممبر ریاستی مشاورتی کمیٹی ، محمد فاضل حسین ( ممبر AIITA ریاستی جائزہ و درمیانی کتب کمیٹی ) محمد امیرالدین ( ممبر AIITA ضلع مشاورتی کمیٹی ) سید عزیز احمد ( صدر AIITA یونٹ میدک ) محمد فیاض علی ( سکریٹری AIITA یونٹ میدک ) محمد وحیدالدین ( AIITA میڈیا سکریٹری یونٹ میدک و ممبران AIITA میدک کی شرکت ہوگی ۔