طلبہ کی تعمیرو تربیت میں اساتذہ کا اہم رول

مدہول میں جناب تجمل احمد کا فکر انگیز خطاب
مد ہول /6 ستمبر ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز) تعلیمی ایک سماجی عمل ہے ، سماج کی ترقی کو تنزلی کاراز تعلیم میں مضمر ہے استاذ کو سماج کا معمارکہاجاتا ہے کسی بھی کا میاب شخصیت کے پیچھے استاذ کی نا قابل فراموش محنتوں کا دخل ہو تا ہے ان خیالات کااظہار جناب تجمل احمد کر سپا نڈینڈ اردو اقصی اپر پرائمری اسکول مدہول نے یوم اساتذہ کے مو قع پر طلباء و اسا تذہ سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ واضح رہے کہ آج اردو اقصی اپر پر ائمری اسکول مدہول میں ڈاکٹر رادھا کر شن کے یوم پیدائش پر یوم اسا تذہ بڑے تزک و احتشام سے منایا گیا جس میں طلباء و طالبا ت اساتذہ کی مشا بہت اختیار کر کے تمثیلی درس دیا جناب تجمل احمد نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہاکہ تعلیم کی اہمیت و افادیت ہر زمانے میںرہی ہے اور رہیگی دنیا و آخرت کی تمام سر فرازیاں علم ہی کے راستہ سے ہو کر گزرتی ہیں جناب تجمل احمد نے اپنے پر مغز خطاب میں ابراھیم لنکن کے تا ریخی خط جو کہ اپنے فر زند کے ٹیچر کے نام تحریرکیا گیا تھا کہ اقتباسات نقل کرتے ہوئے کہاکہ لنکن نے کہاکہ میں اپنے فر زندکو ڈاکٹر ، انجینئر ایڈمنسٹر یا بزنس مین بنانے کا کوئی منصوبہ نہیں رکھتا ہوں بلکہ کو اپنے بچے کو بے لا گ ، حق پر ست ، بے خوف ، آزاد خیال اور متوازن شخصیت کا مالک بنا نا چا ہتا ہوں تا کہ میرا بیٹا زند گی کے وسیع حقائق سے نبر د آزما ہواوراپنا مقام آپ پیدا کر سکے اس خط کے خدوخال سے والدین ، اساتذہ برادری ، ما ہرین تعلیم و دانشوارن قوم با لخصوص تعلیمی اداروں کے سر براہان ان اعلی و ارفع مقا صد پر خصوصی تو جہ دیں تا کہ کس طرح ایک بچہ اپنی خوابیدہ صلا حیتوں کو بیدار کر تے ہوئے اپنی صلا حیتوں کا لو ہا منوائے جناب تجمل احمد نے اساتذہ پر زور دیتے ہوئے کہاکہ صلا حتیں خلاء میں پروان نہیں چڑ ھتیں بلکہ زمین پراسا تذہ کی محنت و جستجو اور لگن سے فرش تا عرش تک عروج پا تی ہیں اسا تذہ طلباء کو تعلیم کا خوگر بنا تے ہوئے کتا بوں کا جادو کیا ہو تا ہے بتا ئے تجمل احمد نے کہاکہ لنکن نے بڑی پیاری اوردور رس نتائج کے حامل زرین بتا تیں لکھی ہیں جسے آب زرسے لکھ کر گھر ،ا سکول اور عوامی مقامات پر آویزاںکر ناچا ہئے کہ ’’ ایمانداری سے کمایاہوا ایک ڈالر بغیر محنت کے حاصل ہو نے والے پا نچ ڈالر سے زیادہ قیمتی ہے اسکول میں سکھلائو کہ ناکام ہو جا نا زیادہ با وقار طریقہ ہے بہ نسبت نقل کر کے کامیا ب ہو نے سے اسے یہ سکھائو کے شریفوں کے ساتھ شرافت سے پیش آئے اور بد معاشوں کے ساتھ سختی سے تجمل احمد کا پر مغز خطاب سامعین کو دعوت فکر دے رہا تھا انہوں نے اپنی بات کے اختتام پر کہاکہ تلنگانہ کو ملک کے نقشے میں ابھر نے کیلئے تعلیمی میدان میں سنجیدہ کو ششیںنا گزیر ہے اس مو قع پر فا طمہ بیگم صدر معلمہ اقصی اردو اپر پرائمری اسکول مدہول ، عفت بیگم ، افشاں فا طمہ ، عا ئشہ بیگم ، سعیدہ بیگم ، عا تکہ بیگم اقصی بیگم کے علاوہ طلبا ء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔