طلبہ کی تعلیم پر بھرپور توجہ دینے کا مشورہ

جوگی پیٹ /6 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈی ای بی رمیش نے اندول منڈل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی صد فیصد نتائج آنے چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہیڈ ماسٹرس کو اس جانب توجہ دینی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ طلباء پڑھائی کے ضمن میں کم توجہ دے رہے ہیں اور سیل فونس کا زیادہ استعمال کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ تعلیم پر بھرپور توجہ دیں ۔