طلبہ کی تعلیمی رہنمائی اور کوچنگ

کریم نگر 24 مئی (ذریعہ فیاکس) ایس آئی او کریم نگر یونٹ کی جانب سے 23 مئی 2014 ء کو بعد مغرب اسٹوڈنٹس سنٹر کا افتتاح ہوا ۔ برادر حشمت اللہ خان زونل سکریٹری ایس آئی نے اس کا افتتاح کیا ۔ برادر یونس نے اس اسٹونڈنٹس سنٹر کی مختصر تفصیلات پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس سنٹر کے ذریعہ طلباء و نوجوانوں کو کیریئر گائیڈنس و تعلیمی رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ نیز اس کے ساتھ جو طلباء تعلیم مکمل کرچکے ہیں ان کیلئے ملازمتوں سرکاری و خانگی کی تفصیلات فراہم کی جائے گی ۔ طلباء مخصوص کورسس میں ہی داخلہ لیتے ہیں جبکہ دسویں کے بعد 60 سے زیادہ کورسس کا option رہتا ہے ۔ جس میں ملازمتیں بھی خالی پڑی رہتی ہے ۔ اس سنٹر کے ذریعہ اسکالر شپس کی تفصیلات بھی فراہم کی جائے گی ۔ آج طلباء صرف سرکاری اسکالر شپ پر ہی محدود رہتے ہیں جبکہ اس ملک میں 50 سے زیادہ خانگی ادارے اور این جی اوز طلباء کو میرٹ بیس پر اسکالر شپ فراہم کرتے ہیں ۔ اس سنٹر کے ذریعہ حسب سہولت فری کوچنگ کلاسس بھی چلائی جائیں گے ۔ چاہے وہ کمپیوٹر کلاسس ہو یا انگریزی بول چال کے اور ضرورت پر دیگر کورسس کی کوچنگ بھی دی جائے گی ۔ اس سنٹر سے استفادہ کرنے والوں کو سرکاری و خانگی امتحانات اور ملازمتوں کے نوٹیفکیشن کی جانکاری بھی فراہم کی جائے گی ۔ اس کے بعد برادر حشمت اللہ خان زونل سکریٹری ایس آئی او نے کریم نگر کو اس اقدام پر مبارکبادی بھی دی ۔ آپ نے کہا کہ ایس آئی او کا شروع دن سے یہ خاصہ رہا ہے کہ وہ شروع دن سے کسی نہ کسی سماجی خدمت میں منہمک رہی ۔ قبل ازیں برادر محمود کی تلاوت قرآن سے اس پروگرام کا آغاز ہوا ۔ صدر مقامی ارشاد کی تذکیر سے پروگرام ختم پذیر ہوا جو طلباء استفادہ حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ ایس آئی او آفس مکمرہ پورہ پر تشریف لاسکتے ہیں مزید تفصیلات کیلئے ربط پیدا کریں 8801923795 ۔۔