سدی پیٹ میں اجلاس سے ضلع کلکٹر وینکٹ رام ریڈی کا خطاب
سدی پیٹ /23 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں سدی پیٹ ضلع کو اول مقام دلوانے کیلئے محکمہ تعلیمات کے تمام عہدیداران بھرپور محنت کریں اور زیادہ سے زیادہ طلباء کو رینک حاصل کریں ۔ جس کی ہدایت ضلع کلکٹر سدی پیٹ پی وینکٹ رام ریڈی نے ڈسٹرکٹ کلکٹریٹ دفتر میں محکمہ تعلیمات کے افسران کے ہمراہ منعقدہ جائزہ اجلاس میں عہدیداران کو دی ۔ اس اجلاس میں جوائنٹ کلکٹر پدماکر کے علاوہ سدی پیٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر روی کانتا راؤ موجود تھے ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر وینکٹ رام ریڈی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ 15 مارچ سے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات شروع ہوں گے ۔ اس ضمن میں اساتذہ تعلیم میں کمزور طلباء کیلئے خصوصی جماعت کو انعقاد کریں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ طلباء کی صد فیصد حاضری کیلئے اساتذہ شعور پیدا کریں اور طلبا کو امتحانات کے خوف سے باہر رکھنے کیلئے حوصلہ پیدا کریں اور تمام مضامین میں اول نشانات حاصل کرنے کا طلباء میں جذبہ پیدا کریں ۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ سدی پیٹ ضلع چیف منسٹر کے سی آر کا آبائی مقام ہے ۔ تعلیم میدان میں سدی پیٹ کو اونچا مقام حاصل ہونا ریاستی وزیر بھاری آبپاشی کا نصب العین ہے ۔ کیونکہ آج کے بچے کل ملک کی ترقی میں حصہ دار بنے ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر نے تیقن دیتے ہوئے کہا کہ شیڈول کے مطابق امتحانات کا انعقاد پرامن انداز میں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ امتحانات کے انعقاد کیلئے ڈسٹرکٹ ریونیو آفیسر چندرا شیکھر نوڈل آفیسر کی حیثیت سے ذمہ داری نبھائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ امتحان گاہ میں طلباء کیلئے پینے کے پانی کی سہولت کے علاوہ ڈاکٹرس کی ٹیم کا نظم بھی رہے گا ۔ کسی بھی قسم کی بدنظمی نہ ہوگی اور نقلی نویسی کو روکنے کیلئے فلائنگ اسکارڈ ٹیم کڑی نظر رکھے گی ۔ اس جائزہ اجلاس میں تمام منڈلوں کے منڈل ایجوکیشن آفیسر موجود تھے اور کلکٹر کی ہدایت کو غور سے سماعت کرتے ہوئے عمل آوری کا تیقن دیا ۔