طلبہ کیلئے کُشتی ، یوگا، ٹیبل ٹینس کے مقابلے

بیدر 4 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)محکمہ تعلیمات کی جانب سے سال 2014-15 ضلع سطح سے 17 سال عمر کے پرائمری و ہائی اسکول میں زیر تعلیم لڑکے اور لڑکیوں کو ضلع سطح اسپورٹس 9 اکٹوبر سے نہرو اسٹیڈیم بیدر میں منعقد کئے جائیں گے ۔ مذکورہ اسپورٹس میں حصہ لینے والے ضلع کے تمام تعلقہ جات کے کھلاڑیوں کی ٹیمیں رپورٹ کریں۔ ٹیبل ٹینس، یوگا اور کشتی کے مقابلے 9 اکٹوبر کو صبح 9.30 بجے ہوں گے ۔ نہرو اسٹیڈیم میں اتھلنٹکس دوسرے کھیل 9 اکٹوبر کی صبح 10 بجے سے نہرو اسٹیڈیم میں ہوں گے ۔ عید الاضحی کے پیش نظر 6 اور 7 اکٹوبر کو ہونے والے اسپورٹس ملتوی کر کے 9 اکٹوبر کو منعقد کئے جارہے ہیں۔ یہ بات ڈسٹرکٹ فزیکل ایجوکیشن آفیسر ڈی ڈی پی آئی آفس بیدر نے ایک پریس نوٹ میں بتائی ۔