کوبیر ( ضلع عادل آباد )۔/21مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوبیر منڈل کے اطراف واکناف مواضعات میں منڈل ایجوکیشن آفیسر بی چندر کانت نے پرائمری، اپر پرائمری اور ہائی اسکولوں کی تنقیح کی۔ اس موقع پر انہوں نے پلسی گرام پنچایت، سرپلی گرام پنچایت، پارڈہ گرام پنچایت، مولانا نگر مستقر کوبیر زیڈ پی ہائی اسکول طلباء و طالبات کا حاضری رجسٹر، ساکولس سے متعلق ریکارلاس کا معائنہ کیا۔ علاوہ ازیں اسکولس کے معائنہ کے دوران پرائمری، اپر پرائمری اساتذہ کو مشورہ دیا کہ طلباء کو اچھی طرح سے تعلیم دینے پر توجہ دیں اورمڈ ڈے میل وغیرہ کاطلباء کو صحیح وقت پر کھانا دینے کا خاص خیال رکھیں اور اسکول میں کلاسیس، بیت الخلاء وغیرہ کی صاف صفائی کا خیال رکھیں۔ بعد ازاں ہائی اسکول اساتذہ کو مشورہ دیا کہ طلباء و طالبات کے مستقبل کیلئے معیاری تعلیم فراہم کرنے پر زور دیا۔ طلباء کو چھٹویں جماعت سے ہی معیاری تعلیم تدریس کرتے ہوئے مضبوط بنیاد ڈالیں۔ دسویں جماعت امتحانات کیلئے بہت کم وقت ہے اس لئے اساتذہ خصوصی جماعتوں کا اہتمام کرکے طلباء کو مکمل طور پر تعلیم کیلئے تیار کریں۔ تعلیم پر بچوں کی دلچسپی کو فروغ دیں اور ہاسٹلوں کے طلباء و طالبات پر خصوصی توجہ دیں۔ اساتذہ طلباء کے ساتھ بہترین سلوک کریں تاکہ آنے والے سال دسویں کلاس میں بہتر نتائج کیلئے اور اسکول کی ترقی کیلئے اساتذہ خصوصی توجہ دیں ۔ اس دوران کوبیر ایم ای او نے کوبیر منڈل کے تمام اسکولس اور ہاسٹلس کے عہدیداروں سے کہا کہ واضح رہے کہ مواضعات اور مستقر کوبیر منڈل طلباء و طالبات کو تعلیم ترک ہونے پر اظہار افسوس کیا۔ بعد ازاں منڈل ایجوکیشن آفسر نے اساتذہ کو مقررہ وقت پر اسکولس میں حاضر رہنے پر زور دیا۔ وقت کی پابندی نہ کرنے والے اساتذہ اور اسکولس و ہاسٹلس میں مڈ ڈے میلس میں لاپرواہی کرنے پر سخت کارروائی کا انتباہ دیا۔