طلبہ کو محنت و لگن سے پڑھنے کا مشورہ

سرپور ٹاون ۔ 13 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون مستقر کے سوشیل ویلفیر ایس ڈینیشل اسکول اور کالج میں 13 فبروری کے روز سرپور ٹاون منڈل کے 9 ضلع پریشد ہائی اسکولوں کے ایس ایس سی طلباء میں سالانہ امتحانات کی کس طرح تیاری کرنے چاہئے اور مضمون کے مطابق پڑھائی کرنے سے متعلق طلباء میں شعور بیداری کیئلے خصوصی اجلاس کا انجام کیا گیا ۔ اس اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں منڈل ایجوکیشن آفیسر پربھاکر ، سوشیل ویلفیر گرلز پرنسپل محترمہ اومامیشوری سوشیل ، ویلفیر بوائز پرنسپل مدن موہن ، سرپور ٹاون ہیڈماسٹر پریم سنگھ ، پرکاش ، ستیہ نارائن ، شیخ چاند ، سماء ، زیڈ پی ٹی سی رام نائیک ، میجر گرام پنچایت سرپنچ سید خیضر حسین ، نائب صدر منڈل پریشد محمد سہیل احمد ، اے سیدلو کے علاوہ تمام اسکولوں کے طلباء اور ہیڈماسٹرس کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ اس اجلاس کی کارروائی سینئر ٹیچرس اے سیدیلو نے چلائی ۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے منڈل ایجوکیشن آفیسر پربھاکر نے کہا کہ ریاستی حکومت تعلیم کو عام کرنے کیلئے RVM کا قیام عمل میں لایا گیا تاکہ شہروں سے لیکر دیہی علاقوں تک ناخواندگی کا خاتمہ ہوں اور تمام لوگ تعلیم سے آراستہ ہوں اس لئے آنے والے ایس ایس سی سالانہ امتحانات میں مضمون کے مطابق پڑھنا چاہئے اور امتحانات میں خوب محنت و لگن کے ذریعہ امتحانات میں اچھے نمبرات سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے والدین ، ٹیچرس اور اپنے گاؤں کا نام روشن کرنا چاہئے ۔ اس موقع پر مختلف مضمون کے ٹیچرس نے بھی تمام طلباء کو مضمون کے حساب سے شعور بیداری کی ۔ بعدازاں پرنسپل مدن موہن اور اے سعیدیلو کے شکریہ پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا ۔