نارائن پیٹ /26 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرکاری جونئیر کالج نارائن پیٹ میں بنیادی سہولتوں کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک تحریری یادداشت شریمتی پریہ درشنی ضلع کلکٹر محبوب نگر کو ایس آئی او کی جانب سے ان کے دورہ نارائن پیٹ کے موقع پر پیش کی گئی ۔ ایس آئی او کے قائدین محمد رشید فیصل ، انور پاشاہ ، ظہیر صوفی نے ضلع کلکٹر محبوب نگر کو بتایا کہ جونئیر کالج میں 500 طلباء کیلئے صرف ایک ہی بیت الخلاء موجود ہے۔ جبکہ طالبات کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے ۔ پینے کے پانی کی سہولت فراہم نہ ہونے کی وجہ سے طالبات قریبی دکانات سے پینے کے پانی کے پیاکٹ خرید کر پانی پینے پر مجبور ہیں ۔ اس کالج کی خصوصیت یہ ہے کہ اس کالج کی دو طالبات نے انٹرمیڈیٹ ایم پی سی اور بی پی سی کے زمرے میں ریاستی سطح پر پہلا انعام حاصل کیا ہے ۔ ضلع کلکٹر محبوب نگر نے فی الفور آر ڈی او کو ہدایت دی کہ وہ سرکاری جونئیر کالج نارائن پیٹ میں سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات عمل میں لائے ۔ دفتر آر ڈی او نارائن پیٹ میں ایس آئی او قائدین نے ضلع کلکٹر محبوب نگر شریمتی پریہ درشنی کو قرآن کریم کا تحفہ دیا اور اسلام کی بنیادی تعلیمات پرمبنی کتب بھی تحفہ میں دی ۔ ایس آئی او اور اس کی کارکردگی کا بھی تعارف کروایا اور باتیا کہ ایس آئی او طلباء کی تعلیمی ترقی کے ساتھ ساتھ ان کی اخلاقی ترقی کیلئے بھی کوشا ہے ۔ اخلاقیات اور تعلیم کو جوڑنے کی ایس آئی او کی کارکردگی کی ستائش کی اور کہا کہ سماج میں نیک کمار اور ہدایت کا راستہ بتانے وانے افراد کی آج سخت ضرورت ہے ۔ ایس آئی او قائدین محمد ارشد فیصل ظہیر صوفی انور پاشاہ نے سرکاری جونئیر کالج کی صورتحال پر غور و فکر کرنے اور اس کی ترقی کیلئے ہدایات دینے پر ضلع کلکٹر سے اظہار تشکر کیا ۔