بچکنڈہ ۔ 13 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گورنمنٹ ہائی اسکول اردو میڈیم بچکنڈہ میں ایس ایس سی کے طلبہ و طالبات میں ایس ایس سی کوسچن بنک کی تقسیم عمل میں آئی ۔ اس موقعہ پر ایم ای او مسٹر رتناکر نے طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ سیاست کی جانب سے جو ایس ایس سی کوسچن بنک آپ لوگوں کو تقسیم کیا گیا ہے ۔ یہ مسٹر جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست حیدرآباد کی کاوشوں کا نتیجہ ہے ۔ جو ہر سال مفت تقسیم کیا جاتا ہے ۔ اس کوسچن بنک سے خوب فائدہ اٹھاؤ مزید کہا کہ مسٹر زاہد علی خان کا مقصد یہ ہے کہ نونہار طلباء و طالبات کو ایس ایس سی امتحان میں بہتر نشانات کا حصول تابناک بنانا ہے ۔ انہوں نے طلبہ و طالبات کو مشورہ دیا کہ خود میں جو صلاحیتیں ہیں اس کو اجاگر کر کے زیادہ سے زیادہ محنت کرتے ہوئے تعلیم حاصل کریں ۔ ہائی اسکول ہیڈماسٹر راجیشور ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روزنامہ سیاست حیدرآباد کی جانب سے جو ایس ایس سی کوسچن بنک دیا جارہا ہے میں جناب زاہد علی صاحب اور ان کے رفقاء کا شکر گذار ہوں ۔ بچوں سے کہا کہ پیارے بچو جو کوسچن تم کو دیا گیا ہے صرف اپنے گھروں میں بیاگس میں رکھنے کے واسطے نہیں اسکو پڑھنے کے واسطے دیا جارہا ہے محنت سے پڑھ کر اچھے نشانات حاصل کر کے اسکول کا نام روشن کریں ۔ اس موقعہ پر مہمان خصوصی مولوی عبدالعلیم فاروقی صدر مجلس تحفظ ختم نبوت شاخ بچکنڈہ ، جناب عبدالوحید ، جناب ارشاد علی ٹیچر کے علاوہ اسکول کے ٹیچرس و طلباء طالبات موجود تھے ۔