محبوب نگر۔ 5 مئی (فیاکس) بروز منگل 8 بے دن مہاتما گاندھی اور ہائی اسکول مستقر محبوب نگر میں کنگ بوڈوکان کراٹے کلب محبوب نگر کے زیراہتمام کرائے فری سمر کیمپ کا افتتاح عمل میں آیا۔ یہ کیمپ ایک مہینے تک جاری رہے گا۔ اس کیمپ میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے رادھا اور میونسپل چیرپرسن، کرشنا مورتی (ڈی ایس پی)، مشتاق رشید کونسلر، گوپال ریڈی نے شرکت کی جبکہ اس اجلاس کی نگرانی محمد رفیق احمد پٹیل ورکنگ صدر کلب اور صدارت محمد محمود علی کونسلر و صدر کلب نے کی۔ اس کیمپ کی نگرانی محمد جہانگیر پاشاہ قادری بانی کلب کریں گے۔ اس موقع پر میونسپل چیرپرسن رادھا امر نے خطاب کرتے ہوئے کراٹے کاز کو اس دور میں کافی اہمیت ہے۔ خاص کر لڑکیوں کیلئے بے حد ضروری ہے، کیونکہ آج لڑکیاں جن حالات گذر رہی ہیں۔کراٹے سیکھنے نے کافی اہمیت حاصل ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کلب کے لئے بھرپور تعاون کرنے کا اظہار کیا۔ کرشنا مورتی ڈی ایس پی محبوب نگر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ مختلف کھیلوں میں سے کسی ایک کھیل کا انتخاب کرتے ہوئے اسکول دلچسپی کے ساتھ انجام دیں اور جو کرائے میں حصہ لئے ہیں، بڑے خوش قسمت ہے۔ یہ خاص کر جہانگیر پاشاہ قادری کی کوششوں سے 16 واں فری سمر کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ سیکھنے کے بعد غیرضروری کسی کو تکلیف نہ پہونچائے۔ اس موقع پر محمد ذکی جنرل سیکریٹری کلب، باگانہ گوڈ سرپرست کلب، لکشمن سرپرست کلب، محمد محمود علی صدر کلب، محمد رفیق احمد قادری ، ورکنگ صدر کلب، خواجہ قطب الدین جوائنٹ سیکریٹری کلب نے مخاطب کیا۔ تروپتیا خازن نے کارروائی چلائی اور محمد جہانگیر پاشاہ قادری بانی کلب نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ اس کیمپ میں تقریباً 300 طلباء شرکت کررہے ہیں۔ مزید معلومات کے لئے بانی کلب ماسٹر محمد جہانگیر پاشاہ قادری سیل فون نمبر 9849301171 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔