سرپور ٹاون 12 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سرپور ٹاون مستقر کے اردو میڈیم اسکولوں میں اردو تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں کو سہولتیں فراہم کرنے کی غرض سے اردو اکیڈیمی آندھرا پردیش کی جانب سے اردو میڈیم اسکولوں کو رقم کی منظوری کرتے ہوئے اردو میڈیم طلباء کی ہمت افزائی کی ہے ۔ اس صمن میں اردو اکیڈیمی آندھرا پردیش کی جانب سے سرپور ٹاون مستقر کے سونپیٹ اردو میڈیم اسکول کو 20,000 روپیوں کی منظوری ہوئی تھی۔ سونپیٹ اردو میڈیم اسکول کے بچوں کو رقم کی منظوری اور اجرائی پر ہیڈ ماسٹرس محمد خلیل الدین کی جانب سے اردو میڈیم طلباء کی سہولت کی خاطر بنچوں اور کرسی اور بچوں کو استعمال کیا جانے والے فرنیچرس کی خریدی کرتے ہوئے 11 اپریل کے روز سرپور ٹاون سونپیٹ اردو میڈیم اسکول میں اردو اکیڈیمی کی رقم کی جانب سے اس فرنیچر س کے افتتاحی تقریبمیںمہمان خصوصی کیحیثیت سے منڈل ایجوکشین آفیسر پربھاکر اور اردو میڈیم آر ایم پی سید فیاض احمد تلگودیشم ایم آر سی پون کمار اور ایم آر سی سنتوش کمار گرلز اپر پرائمری اسکول اردو میڈیم ہیڈ ماسٹر عزیم حان ،تلگودیشم ہیڈ مسز محترمہ دھنا لکشمی، اردو میڈیم ارکان محترمہ ثروت آراء کماری رخستانہ بیگم کے علاوہ اولیائے طلبہ کمیٹی اراکین محترمہ شاکیرہ بیگم ،محترمہ اور منا بیگم کے علاوہ دوسرے بھی موجود تھے ۔ پروگرام کا آغاز محمد علی اور شاہد پاشاہ کی تلاوت کلام سے آغاز عمل میں آیا اور جلسہ کی کاروائی ہیڈ ماسٹر محمد خلیل الدین نے چلائی ۔ منڈل ایجوکیشن آفیسر پربھاکر نے کہا کہ اردو اکیڈیمی آندھرا پردیش کی جانب سے حلقہ اور تعلقہ سرپور ٹاون کے پسماندہ علاقوں کے اردو میلایم کے طلباء کو اردواکیڈیم کی جانب سے رقم کی مدد کریت ہوئے مدد کی تا کہ دیہی علاقوں میں بھی اردو میڈیم تعلیم کا چلن عام ہو۔ اس لئے زیادہ سے زیادہ طلباء روزانہ اسکولوں کو آتے ہوئے تعلیم حاصل کرنے کا مشورہ دیا اور اردو میڈیم تعلیم کو ترک نہ کرنے کا مشورہ دیا۔انہوں نے کہا کہ اردو اکیڈیمی کی جانب سے چھوٹے اسکولوں سے لیکر ضلع پریشد ہائی اسکول کو بھی 20 تا 25 ہزار روپیوں کی مدد کی گئی ہیں ۔ انہو ںنے اردو اکیڈیمی آندھرا پردیش کے ذمہ داروں جناب ایم اے شکور اور متعلقہ عہدیداروں سے اظہار تشکر کیا ہیڈ ماسٹر محمد خلیل الدین کے شکریہ پر جلسہ کا اختتام عمل میں ۔