طلبہ کو تعلیمی سہولتیں پہونچانے کا عزم

سرپور ٹاون یکم / اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون مستقر کے سونپیٹ اردو میڈیم اسکول میں 31 مارچ کے روز اسکول منیجمنٹ کمیٹی SMC کا خصوصی اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس اجلاس میں سونپیٹ اردو میڈیم اسکول منیجمنٹ کمیٹی اراکین محترمہ تبسم پروین ، ذاکر بابا ، سائرہ بیگم ، فاطمہ بیگم ، ایم اے علیم کے علاوہ دوسرے بھی موجود تھے ۔ اس اجلاس کی کارروائی سونپیٹ اردو میڈیم ہیڈ ماسٹر محمد خلیل الدن نے چلائی ۔ اس اجلاس میں سونپیٹ اردو میڈیم اسکول کے ایک سال کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی طور پر روشنی ڈالی گئی اور 2014-15 کو سونپیٹ اردو میڈیم اسکول کو ریاستی حکومت کی جانب سے منظور کی گئی بجٹ اور اسکول گرانٹ کے بارے میں بھی تفصیلی جانکاری اور جائزہ لیا گیا اور خصوصاً اس سال سونپیٹ اردو میڈیم اسکول کو منظوری ہوئے کچن شیڈ کے تعمیراتی کاموں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کئے گئے اور اولیاء طلبہ کمیٹی اراکین کی جانب سے اردو میڈیم بچوں میں تعلیمی قابلیت میں اضافہ کرنے کی خواہش ظاہر کی گئی ۔ بعد ازاں سونپیٹ اردو میڈیم ہیڈ ماسٹر محمد خلیل الدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہر حال میں سونپیٹ اردو میڈیم کے طلباء کو تعلیمی سہولت پہونچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑا جائے گا اور اردو میڈیم طلباء میں تلعیمی قابلیت میں اضافہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سونپیٹ اردو میڈیم اسکول میں بیت الخلاء نہ رہنے کی وجہ سے طلباء کو کافی دشوریاں ہیں ۔ اس لئے اسکول میں بیت الخلاء کے ساتھ ساتھ حصار بندی کا منصوبہ تیار کرتے ہوئے اعلی عہدیداروں سے نمائندگی کرتے ہوئے بیت الخلاء اسکول کو حصار بندی کیلئے بجٹ کی منظوری کروانے کا متعلقہ اولیاء طلباء کے علم میں بات لائی گئی ۔ اس موقع پر ہیڈ ماسٹر محمد خلیل الدین کی جانب سے آنے والے سال 2015-16 کیلئے اسکول کی ترقی کیلئے منصوبہ تیار کرکے اسکول اراکین کے حوالے کیا گیا ۔