اوٹکور 30 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب وینکٹیا ایم ای او اوٹکور نے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ مدارس میں دوپہر کے کھانے کے پروگرام کے ضمن میں طلباء کو باریک چاول دیئے جارہے ہیں۔ اس اسکیم کا آغاز 2015 جنوری سے ہی آغاز ہوگا ۔ اس موقع پر اساتذہ اور ذمہ داران مدرسہ سے مخاطب کرتے ہوئے ایم ای او وینکنیا نے بتایا کہ طلباء کو باریک چاول دینے کا فیصلہ حکومت کے ذریعہ سے ایک نیک شگون عمل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ طلباء میں اخلاقی ذمہ داری کو نبھایا جانا اساتذہ کا اہم رول ہوتا ہے ۔ اس کے علاوہ بھی حکومت نے مدارس کے ذمہ دارنہ پکوان کرنے والے افراد کو فی کس ایک ماہ کی تنخواہ 9000 روپئے دے جارہے ہیں ۔ اس کے علاوہ بھی مزید طلباء کو باریک چاول کی فراہمی ہوگی ۔ اس موقع پر ملت اسلامیہ ہائی اسکول جامعہ عائیشہ سلفیہ ،مدرسہ فیض الھدی اوٹکور کے علاوہ دیگر مدارس کے ذمہ دار موجود تھے ۔