طلبہ کو امتحان کیلئے سخت محنت کرنے کا مشورہ

مٹ پلی۔ 25 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع پریشد ہائی اسکول اُردو میڈیم مٹ پلی طلباء دہم جماعت کی وداعی تقریب کا اہتمام مدرسہ ہذا میں کیا گیا۔ اس موقع پر طلباء میں امتحان کے ہال ٹکٹس تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر صدر مدرس جناب عبدالحفیظ قریشی اساتذہ جناب محمد رحیم الدین، جناب محمد عبدالرؤف، جناب شیخ فیاض احمد، جناب محمد عبدالعزیز، محترمہ نور جہاں، محترمہ بھاگیہ لکشمی نے طلباء سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ طلبائے دہم پورے اعتماد کے ساتھ امتحان کی اچھی تیاری کریں۔ وہی طلبہ ہمیشہ کامیاب ہوتے ہیں جو کچھ کرنے اور خدمت خلق کا جذبہ رکھتے ہیں۔ عملی زندگی میں اچھے کردار اور اخلاق کو اپنائیں اور اللہ تعالیٰ سے ہمیشہ مدد طلب کریں اور والدین و بزرگوں کے ساتھ اچھا برتاؤ رکھیں اور ہمیشہ سب کی دعاؤں میں حصہ دار بنیں۔