طلبہ کو اعلیٰ نشانات سے کامیابی حاصل کرنے کا مشورہ

کوبیر میں ایس ایس سی کوئسچن بنک کی تقسیم، صدر مدرس وقار الدین کا خطاب
کوبیر( عادل آباد)۔یکم مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوبیر منڈل کے اردو میڈیم اسکول میں صرف پرائمری اور اپر پرائمری تک ہی تعلیم محدود تھی۔ لیکن جاریہ سال نہم، دہم جماعت کیلئے کئی سالو ں سے کوبیر مستقر کے مسلم ذمہ داران والدین و سرپرستوں کی لگاتار کوششوں اور رکن اسمبلی مدھول جی وٹھل ریڈی کی جدوجہد کے نتیجہ میں چند مہینوں سے ایس ایس سی کی تعلیم کے آغاز کا سلسلہ جاری ہے۔ اس موقع پر آج اردو میڈیم اسکول کے صدر مدرس وقار الدین ، نائب صدر مدرس اظہر الدین، فاروق ٹیچر کے علاوہ نمائندہ سیاست کے ہاتھوں ایس ایس سی کوئسچن بنک کی رسم اجرائی عمل میں آئی۔ اس دوران ادارہ روز نامہ سیاست کی جانب سے شائع کردہ تعلیمی مود پر مشتمل کتاب SSCکوئسچن بینک اردو طلباء و طالبات میں مفت تقسیم کی گئی ۔ بعد ازاں صدر مدرس نے طلباء و طالبات پر زور دیا کہ دہم جماعت زندگی کا رُخ طئے کرتی ہے تعلیم کے میدان میں ایک اہم موڑ ہے وہ اس تعلیمی مواد کوسچن بینک سے صد فیصد فائدہ اٹھائیں تاکہ آج کے دور میں سخت محنت کرتے ہوئے اعلیٰ نشانات کے ساتھ ساتھ کامیاب ہوکر والدین ، اساتذہ اور ہمارے ملک کا نام روشن کریں۔ ایس ایس سی کوئسچن بینک پر روشنی ڈالتے ہوئے طلباء وطالبات کو مشورہ دیا کہ وہ جاریہ سال پرچہ سوالات کا طریقہ تبدیل ہوگیا ہے اس لئے پرچہ کی اہمیت بڑھ گئی ہے خود استعمال کریں اور اپنے ساتھیوں کو بھی موقع دیں، خود استفادہ کریں اور اپنے ساتھیوں کو بھی موقع دیں۔ بعد ازاں نمائندہ سیاست نے روز نامہ سیاست کے تعلق سے طلباء کو واقف کروایا کہ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست نے قوم کیلئے کئی ایک طرح کی خدمات انجام دی ہیں جن میں مسلم و غیر مسلم طلبہ کی رہبری کی جاتی ہے اور مسلم شادیوں میں رہبری کی جاتی ہے۔ مستحق افراد اور معذورین اور بیواؤں اور معمرین اور دیگر ضرورت مندوں کو ادارہ سیاست سے رقمی امداد دی جاتی ہے۔اس موقع پر صدر مدرس ،نائب صدر مدرس، اساتذہ کے علاوہ سیاست کے رپورٹر محمد امین دالدین نے جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روز نامہ ’سیاست‘ جناب ظہیر الدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر، جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر ’سیاست‘ سے اظہار تشکر کیا۔