طلبہ کا جذبہ انسانی ہمدردی قابل ستائش

کورٹلہ ۔ 28۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب محمد رفیع الدین نائب چیرمین مجلس بلدیہ کورٹلہ نے کریسنٹ ہائی اسکول اردو میڈیم کورٹلہ میں منعقدہ جلسہ سے مخاطب کرتے ہوئے اسکول کے طلباء و طالبات کے انسانی ہمدردی پر طلباء کے جذبات کی کافی سراہنا کی اور کہا کہ اسکول کے طلباء و طالبات نے غیرمسلم یتیم طلباء کیلئے چندہ جمع کرتے ہوئے مذہبی رواداری کی اچھی مثال قائم کی ہے ۔ انہوں نے حضورصلیﷺ کے حالات زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جب حضورصلیﷺ پر وحی نازل ہوئی تو آپ اُس وقت گھبرائے ہوئے تھے ایسے وقت میں آپ حضورصلیﷺ کو دلاسہ دیتے ہوئے آپ حضورصلیﷺ کی شریک حیات حضرت خدیجہ الکبریؓ نے کہا تھا کہ آپ کو اللہ تعالی یوں ضائع نہیں کرئیگا کیونکہ آپ حضورصلی ﷺ یتمیوں ، غریبوں ، مسکینوں کی ہروقت مدد کرتے ہیں ۔ جناب محمد عبدالسلیم فاروقی نامہ نگار سیاست کورٹلہ نے کہا کہ دین اسلام دنیا کا واحد مذہب ہے جو تمام مذاہب کے افراد سے اچھا سلوک کرنے کی تعلیم دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکول کے طلباء نے یتیم طلباء کی مالی تعاون کرتے ہوئے ایک اچھی مثال قائم کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی طلباء و طالبات کو اس کار خیر کا ضرور اجر دیگا ۔ انہوں نے طلباء و طالبات سے اس جذبے کو یوں ہی برقرار رکھتے ہوئے آئندہ بھی اس طرح کے کار خیر میں حصہ لینے اور دل لگا کر پڑ؍ کر اپنے ماں باپ اور اساتذہ کا نام روشن کرنے کو کہا ۔ جناب محمد عبدالروف شوکت صدر مدرس نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا ۔ اس موقع پر طلباء و طالبات کی جانب سے جمع کی گئی 21,180 روپئے یتیم خانے کے ذمہ دار افراد کے حوالے کی گئی اس تقریب میں وارڈ کونسلر جناب یائم چٹی ، جناب محمد عبدالمصور سکریٹری حیدر گوڑہ یوتھ ، جناب محمد ظہیرالدین نے شرکت کی ۔ اجلاس کی کارروائی مدرسہ ہذا کے مدرس مولوی مفتی ضمیر نے چلائی ۔