یلاریڈی۔ 16جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شفافیت، پاکیزگی پر طلباء کو مکمل طریقہ سے شعور پیدا کرنے یلاریڈی ایم ای او مسٹر وینکٹیشم نے مشورہ دیا۔ یلاریڈی مستقر پر بوائز ہائی اسکول میں یلاریڈی،ناگی ریڈی پیٹ اور نظام ساگر منڈلوں کے پرائمری، اپرپرائمری، ہائی اسکولوں صدر مدرسین کو سوچھ اسکول واچ پروگرام میں تربیت دی گئی۔ اس موقع پر یلاریڈی ایم ای او مسٹر وینکٹیشم نے کہا کہ پینے کے پانی کی صفائی پر طلبہ کو بیدار کیا جائے۔ صاف صفائی سے ہونے والے فوائد سے آگاہ کیا جائے۔ شفافیت کو ترجیح دینے کی عادت پیدا کرنے کے طریقہ سکھائے جائیں۔ اس موقع پر ڈی آری، راما سوامی، سرینواس ریڈی نے مدرسین کو تربیت دی۔ اس موقع پر نظام ساگر ایم ای او مسٹر گوردھن ریڈی اور ناگی ریڈی پیٹ ایم ای او مسٹر رام کرشنا ریڈی موجود تھے۔ منڈل تاڑوائی پر بھی اسکولوں کے احاطہ میں صفائی کے ساتھ ساتھ شجرکاری کرکے ماحولیات کو سرسبز بنانے ریسورس پرسن مسٹر لنگم نے مشورہ دیا۔ انہوں نے تاڑوائی مستقر پر تاڑوائی لنگم پیٹ کے اسکول صدر مدرسین کو سوچھ تلنگانہ سوچھ اسکول پروگرام پر شعور بیداری تربیت دی گئی۔ اس موقع پر ایم ای او مسٹر ستیم، چندراکلا، ڈیویژنل صدر مسٹر لنگم، سنگمیشور، اوما رانی نے کلیانی، گنگا رانی، تاڑوائی، لنگم پیٹ، پرائمری، اپرپرائمری، ہائی اسکولوں کے صدر مدرسین موجود تھے۔