طلبہ میں سرٹیفیکٹس کی تقسیم

میدک۔4مارچ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اسکولی طلبہ کو محکمہ مال کے ذریعہ مختلف سرٹیفیکٹس کے حصول کیلئے دفتر کے چکروں سے بچانے کیلئے اسکولوں ہی میں سرٹیفیکٹس کی اجرائی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر عمل آوری کیلئے حلقہ اسمبلی سطح کا ایک پروگرام میدک کے بوائز ہائی اسکول کے احاطہ میں منعقد کیا جاکر ریاستی قانون ساز اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر محترمہ ایم پدما دیویندر ریڈی نے افتتاح کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے طلبہ میں سرٹیفیکٹس تقسیم کئے ۔ انہوں نے کہا کہ اس تقریب میں انکم سرٹیفیکٹس ‘ کمیونٹی سرٹیفیکٹس ‘ ریسیڈنشیل سرٹیفیکٹس کی تقسیم عمل میں آئی ۔ پدمادیویندر ریڈی نے اپنا خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ طلبہ خوب محنت و جستجو کے ساتھ اسٹیڈی کریں ۔ انگلش میں مہارت کے حصول کے ساتھ انہیں مادری زبان کو بھی اہمیت دیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے جی تا پی جی تعلیم کو ایک ہی احاطہ میں لانے کی منصوبہ بندی میں ہے ۔ اس تقریب میں آر ڈی او میدک مسٹر ایم ناگیش ‘ ڈپٹی ڈی ای او شوبھا رانی ‘ تحصیلدار میدک وجئے لکشمن ‘ چیرمین بلدیہ مسٹر اے ملکارجن گوڑ ‘ وائس چیرمین راگی اشوک کے علاوہ بلدی کونسلرس ‘ ٹی آر ایس قائدین کی بڑی تعدا د شریک تھی۔