طلبہ میں اسٹڈی مٹیریل کی تقسیم

سنگاریڈی22 ؍اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنٹر فار ایجو کشن ڈیولپمنٹ فار میناریٹیز ( سی ای ڈی ایم ) نظام کالج حیدرآباد تحت عثمانیہ یونیور سٹی محکمہ اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ کے زیر اہتمام یکم ؍مئی کو منعقد شد نی ٹیٹ امتحان میں اعلی نشانات سے کامیابی حاصل کر نے کیلئے اردو میڈیم طلباء وطالبات کیلئے ضلع پر یشد گرلز ہائی اسکول سنگاریڈی میں مفت ٹیٹ (TET) کو چنگ کلاسیس چلا ئی جا رہی ہیں اس خصو ص میں آج ایم اے سلام موظف صدر مدرس کے زیر صدارت ٹیٹ کو چنگ حاصل کرنے والے طلباء کیلئے تقسیم اسٹیڈ ی میٹریل ( مطالعاتی مواد) اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا جس میں ایم ای او سنگاریڈی ایم وینکٹیشم بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کر تے ہوئے کہا کہ دورحاضر میں طلباء کتب بینی اور وسیع مطالعہ کے ذریعہ مسابقتی امتحانات میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔لہذا طلباء وقت کی قدر کر تے ہوئے اپنی صلا حیتوں کو بروائے کار لائیں اور اپنے مستقبل کو درخشاں بنائیں۔ اس موقع پر ایم ای او وینکٹیشم ‘ ایم اے سلام ودیگر نے اسٹیڈی میٹریل تقسیم کیا ۔ایم اے رحمن ‘ سید مقصود احمد ‘ محمد محسن ‘ میر عابد علی ‘ سید عمر علی ‘ محمد ارشد اور امتہ الرحیم ‘ جویر امام ‘ فرزانہ بیگم ‘ فاریہ امام و حفیظہ فا طمہ اس اجلاس میں موجو د تھے۔