طلبہ مشکل گھڑی میں دانشمندی اور سوجھ بوجھ کا مظاہرہ کریں : وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور

علی گڑہ : علی گڑہ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو ) کے وائس چانسلر پروفیسرطارق منصور نے یونیورسٹی کے طلبہ کے نام جاری ایک اپیل میں ان سے درخواست کی ہے کہ مختلف حلقوں سے یونیورسٹی پرہونے والے حملوں کے پیش نظر وہ جذبات میں بہے بغیر دانشمندی سوجھ بوجھ کا مظاہرہ کریں ۔وائس چانسلر نے کہا ہے کہ اے ایم یو مشکل دور سے گذ رہا ہے اور اس موقع کا فائدہ اٹھا کر میڈیا کا ایک طبقہ آدھی ادھوری معلومات کے ساتھ یونیورسٹی کی شبیہ بگاڑرہے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا ہے کہ میں نے اپنے طلبہ پر جارحانہ طاقت کے استعمال کی پہلے ہی مذمت کرچکا ہوں ۔اور جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں زیر علاج طلبہ کی عیادت کرنے کے دوران مجھے بہت صدمہ ہوا۔‘‘ وائس چانسلر نے کہا ہے کہ میں طلبہ کے دکھ درد میں انکے ساتھ ہوں ۔میں جوڈیشیل انکوائری کے مطا لبہ کی تائید کی ہے اور اے ایم یو برادری کے جذبات و احساسات سے سبھی متعلقین کو واقف کرادیا ہے ۔
انھوں نے طلبہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ’’ عزیز طلبہ ! ہمیں ایسی طاقتوں کے جال میں نہیں پھنسنا چاہئے جو ہمارے عظیم ادارہ کے شبیہ کو مسخ کرنے پر آمادہ ہیں اور آپ کے سنہرے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں ۔طلبہ کسی بھی حال میں اپنی تعلیم و تدریس کا نقصان نہیں کرنا چاہئے ۔خاص طور سے ایسے وقت میں جب امتحانات سر پر ہیں ۔میں سبھی طلبہ سے اپیل کرتا ہوں کہ امن سکون بر قرار رکھیں اور پوری طرح اپنی تعلیم پر توجہ دیں ۔‘‘