طلبہ مسابقتی امتحانات کیلئے تیار کرنا وقت کا تقاضہ

ورنگل /12 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) موجودہ دور سائنس و ٹکنالوجی کا ہے ۔ موجودہ دور میں اعلی مقام پر رسائی کیلئے ہم کو مسابقتی مرحلہ سے گذرنا پڑتا ہے ۔ مسابقت موجودہ دور کا اہم ترین تقاضہ ہے ۔ ہم کو موجودہ دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا چاہئے ورنہ ہم موجودہ تیز رفتار ترقی کی شاہراہ پر پیچھے ہوجائیں گے ۔ عصر حاضر میں IIT آئی آئی ٹی میں طلباء کیلئے تابناک مستقبل ہے ۔ آج ہم کو طلباء کی رہنمائی ، رہبری اور مسابقتی امتحانات کیلئے آگاہی کروانا ہماری اہم ذمہ داری ہے ۔ ان حقائق کا اظہار ورنگل میں ایم ایس رحمانی 30 کے زیر اہتمام بمقام محبوبیہ پنجتین جونئیر کالج ایلم بازار ورنگل میں منعقدہ انٹرنس ٹسٹ کے امتحانی مرکز کا معائنہ کرنے کے بعد اڈیشنل کمشنر گریٹر ورنگل جناب شاہد مسعود نے کیا ۔ اس امتحانی مرکز کا جناب محمد خواجہ حسن شریف سکریٹری محبوبیہ پنجتن ایجوکیشنل سوسائٹی ورنگل ، مسعود مرزا ، محمد زبیر ، ہنکنڈہ ورنگل ، علیم جاوید ، محمد سعادت اللہ ، محمد عثمان جوائنٹ سکریٹری ، محبوبیہ پنجتین ایجوکیشنل سوسائٹی ، سید نصیرالدین MS ( مبصر ) جناب محمد شرف الدین محمودی نائب صدر ہدایت ایجوکیشنل سوسائٹی ورنگل محمد مجاہد ویلفیر پارٹی آف انڈیا ، محمد اقبال علی معتمد مسجد انور ملگ روڈ ورنگل ، خلیق الزماں ، محمد مسعود الرحمن الفیضان ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی ، محمد اسماعیل ذبیح جرنلسٹ اور جناب معشوق ربانی سابقہ اسسٹنٹ مانیٹرنگ آفیسر ضلع ورنگل کا معائنہ کیا اور اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ملت کے ذہین طلباء کو صحیح سمت میں رہبری کی ضرورت ہے ۔