طلبہ سے والدین کی توقعات پوری کرنے کی خواہش

محبوب نگر میں سیاست ایس ایس سی کوئسچن بینک کی تقسیم
محبوب نگر/2 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ادارہ سیاست صرف ایک اخبار تک محدود نہیں بلکہ قوم اور خصوصاً ملت کی تعلیم و ترقی کا نصب العین ہے ۔ اس کاز کیلئے جناب زاہد علی خان جناب ظہیرالدین علی خان اور جناب عامر علی خان نے اپنے آپ کو وقف کر رکھا ہے ۔ سیاست کی خدمات صرف ریاستی سطح تک محدود نہیں رہیں بلکہ قومی سطح پر مسلمانوں کی ترقی بالخصوص انہیں اعلی تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے سیاست نے کئی ایک اقدامات کئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار جناب سید تقی الدین سکریٹری جے پی آئی ٹی سی و کنوینر مسلم اویرنیس پروگرام کمیٹی نے ’’ سیاست کوئسچن بینک ‘‘ کی تقسیم کے موقعر پر مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ وہ ایکسپرٹ انگلش میڈیم اسکول مدینہ مسجد میں عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ کی جانب سے عائد کردہ کوئسچین بنک طلباء و طالبات میں تقسیم کر رہے تھے ۔ سکریٹری جے پی آئی سی نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ تعلیم کی کوئی حد مقرر نہ کریں۔ بلکہ اعلی ترین تعلیم کے ذریعہ اعلی مقامات اور عہدوں کیلئے کمربستہہوجائیں اور والدین کی توقعات کو پورا کرتے ہوئے وطن اور ملک کا نام روشن کریں ۔ اس موقع پر حافظ سید عبدالستار بانی مدارس تعلیم القرآن ( مسقط ) عثمان باشوار منیجر بنک الاہلی ، نذیر علی عبدالرحمن بن عثمان کرسپانڈنٹ ایسپرنٹ اسکول نے بھی طلباء میں کوئسچین بنک تقسیم کئے ۔ اس موقع پر عثمان باشوار نے سید تقی الدین سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ادارہ سیاست سیکتب حاصل کرتے ہوئے جس توقع کے ساتھ تقسیم کئے ہیں انشاء اللہ مدرسہ کے منتظمین ، اساتذہ اور طلباء شاندار نشانات سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ان کی توقع کو پورا کریں گے ۔ حافظ عبدالستار نے مدارس کے سارے طلباء و طالبات کیلئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ کوئسچین بنک کی تقسیم سے طلباء و طالبات میں مسرت کی لہر دوڑ گئی ۔