طلباء کے مفت آنکھوں کا معائنہ

محبوب نگر۔/21مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈسٹرکٹ بلائنڈ کنٹرول آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ضلع کے اسکولی طلباء کے آنکھوں کے مفت معائنہ کا 27مارچ کو ضلع کلکٹر کے ہاتھوں ماڈل بیسک ہائی اسکول میں آغاز عمل میں لایا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ محبوب نگر، اڈاکل ، ملداکل، کوئل کنڈہ، مکتھل، اچم پیٹ، امرچنتہ، ہنواڑہ ، کوسگی، آئجہ، کتور، مانگنور، مدور منڈلوں کے 19اسکولس کے طلباء کی آنکھوں کے معائنہ کیلئے نشاندہی کی گئی ہے اور 27مارچ تک دیگر اسکولس میں طلباء کے معائنے کرتے ہوئے عینکوں کی مفت تقسیم عمل میں لائی جائے گی۔