بھینسہ /11 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) موجودہ دور مسابقتی کا دور ہے اور اس دور سے ہم آہنگ ہونے کیلئے مسابقتی امتحانات میں مہارت بے حد ضروری ہے ۔ طلباء و طالبات کیلئے ایسی سہولتیں فراہم کرنا اور طلباء ایسی سہولتوں سے مستفید ہونا وقت کا اہم ترین تقاضہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار نورالدین صدر مدرس گورنمنٹ ہائی اسکول بھینسہ نے آج سیاست کی جانب سے فراہم کردہ ایس ایس سی کوئسچن بینک کی تقسیم کے موقع پر منعقدہ تقریب کو مخاطب کرنے کے دوران کیا ۔ ادارہ سیاست کی جانب سے عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام دسویں جماعت اردو میڈیم طلباء کیلئے ایس ایس سی کوئسچن بینک کی تقسیم کی جارہی ہے ۔ اس ضمن میں مقامی دفتر سیاست بھینسہ کی جانب سے بھینسہ کے محتلف مدارس جن میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول اسلامیہ ہائی اسکول ، گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کے علاوہ دیگر ہائی اسکولس میں کوئسچن بینک کی تقسیم عمل میں آئی ۔ گورنمنٹ ہائی اسکول میں منعقدہ اس تقریب میں منہاج الحق عادل لکچرر ، عبدالروف مدرس ، ظفر احمد مدرس ، پدماکر مدرس ، سید جاوید بھینسہ پریس کلب جنرل سکریٹری ، الیاس احمد راحل سکریٹری اسلامیہ اسکول ، کوثر میڈیم ہیڈ مس گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کے علاوہ دیگر ذمہ داران اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ دوران خطاب صدر مدرس گورنمنٹ ہائی اسکول بھینسہ نورالدین نے کہا کہ علم کا حصول ایک ایسا علم ہے جس کی وجہ سے دنیا میں رہنے والے ہر انسان کیلئے ضروری ہے ۔
خواہ کسی بھی خطہ ، سماج ، مذہب سے تعلق رکھتا ہوں ۔ تعلیم کا تعلق ہر ایک سے ہیں ۔ انہوں نے اس موقع پر سیاست کی جانب سے فراہم کردہ کوئسچین بینک کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان صاحب کی ملی خدمات ملت کیلئے ایک بہت بڑا اثاثہ ہے ۔ جنہوں نے زندگی کے تمام شعبہ ہائے حیات میں ملت کی نہ صرف رہنمائی کی بلکہ سیاست ادارہ کی جانب سے کئی فلاحی اقدامات کرتے ہوئے ملت کی ترقی کے اقدامات کرنے میں مصروف عمل ہیں الیاس احمد راحل سکریٹری اسلامیہ ہائی اسکول بھینسہ نے کہا کہ سیاست نہ صرف ایک ادارہ ہے بلکہ ہماری نظر میں ایک انجمن ہے جہاں ملت کے طلباء و نوجوانوں کو روزگار فارہم کرنے کئی سہولتیں فراہم کی ہے اور سیاست کے ذریعہ ہی کئی نوجوان روزگار سے منسلک ہوکر اپنی زندگی گذار رہے ہیں ادارہ سیاست کی خدمات تذکرہ کرنے سے وقت کی کمی ہوسکتی ہے ۔ منہاج الحق عادل نے بھی اپنے خطاب میں طلباء و طالبات کو سخت محنت کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آج کے یہ بچے کل قوم اور ملک کا مستقبل ہوتے ہیں اور جس طرح کے بچے ملک کو دستیاب ہوں گے ملک اس جانب گامزن ہوجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ذریعہ ہی ہم نہ صرف بلکہ ملک سماج اور قوم میں سدھار لاسکتے ہیں بلکہ ملک و قوم کو ترقی کی جانب گامزن کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ طلباء ہر تعلیم میں مہارت حاصل کریں کیونکہ تعلیم کا حصول ہر ایک بچے کا بنیادی حق ہے ۔ عبدالروف مدرس نے بھی اس تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دس سالوں سے ادارہ سیاست کی جانب سے فراہم کردہ سیاست کوئسچن بینک سے طلباء و طالبات مستفید ہوکر کامیابی سے ہمکنار ہوتے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سیاست وہ واحد ادارہ ہے جو ملت کے مستقبل کے تعلق سے کافی فکر مند ہوکر ان کی رہنمائی کیلئے سرگرم ہیں ۔ مدیر اعلی سیاست جناب زاہد علی خان صاحب نے قوم رہنمائی کا جو بیڑا اٹھایا ہے قابل ستائش ہے ان کی جتنی ستائش کی جائے کم ہے کیونکہ سیاست ایک اخبار ہی نہیں بلکہ ایک فلاحی تحریک ہے جس میں ملت کی ترقی اور خوشحالی مضمر ہے ۔ جناب اعجاز احمد خان نمائندہ سیاست بھینسہ نے کہا کہ علم انسان کی تربیت کا ذریعہ ہے ۔ لہذا طلباء حصول علم کیلئے سخت محنت کی عادل ڈالیں اور اپنی شخصیت کو محتلف صلاحیتوں سے مزین کریں ۔ انہوں نے کہا کہ علم اخلاق کی تربیت کا اہم ذریعہ ہے اور اخلاق ہی تعلیم کا اصل سرمایہ ہے انسان کی ساری زندگی اخلاق و عمل کے گرد ہی گھومتی ہے ۔ طلباء کو چاہئے کہ بہترین اخلاقی عادتوں کو اپناتے ہوئے اپنی صخصیت کا ارتقاء بخشیں ۔ انہوں نے کہا کہ جناب زاہد علی خان مدیر اعلی سیاست ، جناب ظہیرالدین علی خان منیجنگ ایڈیٹر ، جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر نے اپنی خدمات کا محور صرف اور صرف ملت کی ترقی اور خوشحالی پر مرکوز کیا ہے ۔
جس کی وجہ ادارہ سیاست کی جانب سے کئی روزگار کے مواقع نہ صرف فراہم کئے جاتے ہیں بلکہ روزگار سے جڑنے کیلئے انہیں مفت تربیت بھی فراہم کی جاتی ہے ۔ لڑکیوں کیلئے ٹیلرنگ ، مہندی ، بیوٹیشن کے علاوہ دیگر فنی کورسیس میں تربیت فراہم کرتے ہوئے ملت کی خواتین کو خود کفیل بنانے کے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے طلباء و طالبات سے خواہش کی کہ وہ ماہرین تعلیم کے ذریعہ تیار کی گئی کوئسچن بینک آنے والے دسویں کے امتحانات میں کافی کارآمد ہوسکتی ہے ۔ بشرطیہ کہ طلباء سخت محنت اور لگن کے ساتھ اس کوئسچن بینک کا مطالعہ کریں ۔ کیونکہ امتحانات کیلئے وقت کافی کم ہے اور ایسے کم وقت میں یہ کوئسچین بینک بہت مفید ثابت ہوسکتا ہے ۔ بعد ازاں بھینسہ کے تمام طلباء و طالبات میں ذمہ داران کے ہاتھوں سیاست ایس ایس سی کوئسچین بینک کی تقسیم عمل میں آئی ۔