بیدر۔27؍ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرکاری ہائیرپرائمری اسکول جنواڑہ میں یاران ادب لیڈیز ونگ بیدر کے زیراہتمام ’’آؤ کہانی لکھیں‘‘ عنوان کے تحت طلبہ وطالبات میں کہانی نویسی کے رموز سمجھاتے ہوئے ان سے فوری طورپر کہانی لکھنے کے لئے آمادہ کیاگیا۔کہانی لکھنے 20منٹ دئے گئے۔ محترمہ ڈاکٹر سرورعرفانہ کنوینر یاران ادب لیڈیز ونگ کی زیرنگرانی یہ تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت محترمہ خوشتر رحمن صاحبہ صدر معلمہ جنواڑہ اردو ہائیرپرائمری اسکول نے کی ۔ جبکہ معاون معلمات تہنیت النساء ، ناہید فاطمہ اور کنڑا ٹیچر بھونیشوری نے طالبات کی نگرانی کی ۔ جملہ 30طلبہ وطالبات نے کہانی تحریرکی۔ پروگرام کاآغاز ناہیدہ فاطمہ کے افتتاحی کلمات سے ہوا۔ آخر میں معاون معلمہ تہنیت النساء نے اظہارتشکر کیا۔ ڈاکٹر سرور عرفانہ کاخیال تھاکہ سرکاری اردواسکول کے طلبہ زندگی کو قریب سے دیکھتے ہیں اور ان میں جوجدت ہوتی ہے وہ قابل تعریف ہوتی ہے۔