خود کو پہچانیں اپنی صلاحیتوں کو پروان چڑھائیں ، ڈاکٹر عامر اللہ خاں کا خطاب
حیدرآباد ۔ 11 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : طلباء کو آئی ٹی آئیز اور سیول سرویس کی تعلیم پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ان شعبوں کو اپنے تعلیمی کیرئیر کے لیے ترجیحی طور پر اختیار کرنا چاہئے ۔ خود کو پہچانیں اپنی صلاحیتوں کو پرکھیں اور پروان چڑھائیں ۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عامر اللہ خاں ڈین ڈائرکٹر ریسرچ آف بنگلور مینجمنٹ اکیڈیمی رکن اڈوائزری کونسل نے آئی ایس بی پر منعقدہ ایک لکچر سے مہمان لکچر کے طور پر خطاب کررہے تھے ۔ حیدرآباد انسٹی ٹیوٹ آف ایکسیلنس وقار آباد پر حکومت کی جانب سے اس لکچر کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ خصوصی لکچرس اب طلباء کے تعلیمی تجربہ کے حصہ کے طور پر ایک اہم عمل سمجھا جارہا ہے ۔ مقررین اپنی صلاحیتوں اور تجربات سے طلباء کو واقف کرواتے ہیں ۔ حیدرآباد انسٹی ٹیوٹ آف ایکسیلنس کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ڈاکٹر عامر اللہ خاں نے آج 11 ستمبر کو کالج طلباء سے خطاب کیا اور اپنے زرین معلومات سے واقف کروایا ۔ اس لکچر میں تمام تعلیمی شعبوں آئی آئی ٹی ، نیٹ ، ایم پی سی اور ایم ای سی کے طلباء نے شرکت کی اور لکچر کی سماعت کی ۔ ڈاکٹر عامر اللہ خاں نے طلباء کو تعلیمی میدان میں کامیاب ہونے سے متعلق عملی ترکیب سمجھائی اور کہا کہ وہ خود کو روشن بنانے کے لیے بعض فرسودہ باتوں کو ترک کردیں اور اپنی زندگی کے مقصد کو ایس ایچ آئی ایس کے توسط سے آگے بڑھائیں ۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کو صبح جلد بیدار ہونا چاہئے تعلیم پر مسلسل توجہ اور مطالعہ کی عادت ترقی کا ضامن ہے ۔ خود کو وسیع تر تناظر میں سمجھیں اور انہیں اس ادارہ حیدرآباد انسٹی ٹیوٹ آف ایکسلینس میں دستیاب مواقع سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے کیرئیر کی تلاش آئی آئی ٹیز اور سیول سروسیس میں کریں ۔ اس شعبہ میں 80 فیصد انجینئر طلباء داخل ہورہے ہیں ۔ انہوں نے طلباء سے کہا کہ وہ اپنے موجودہ کیرئیر پر توجہ دیں اور بہترین انجینئرنگ کالجس میں داخلہ حاصل کریں ۔ سیول سروسیس کو اپنائیں اس بہترین لکچر پر ایچ آئی ای کے ڈاکٹر خاں نے اظہار تشکر کیا ۔ چیرمین جناب غیاث الدین بابو خاں نے کہا کہ اس ٹرسٹ کی جانب سے ایچ آئی ای طلباء کا مکمل تعاون کیا جاتا ہے اور اسکالر شپ بھی دی جائے گی ۔ جو طلباء سیول سروسیس میں داخلے کے خواہاں ہوں گے ہر ممکنہ تعاون کیا جائے گا ۔ اس موقع پر ڈائرکٹر جاوید ہود ، ڈین ایچ آئی ای محمد ہدایت اللہ اور خلیل احمد ٹرسٹی بھی موجود تھے ۔۔