چینائی ۔ 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مدراس ہائیکورٹ میں آج ایک خاتون کی اس کے شوہر کی جانب سے خلع کے جعلی کاغذات پیش کرنے کے خلاف اپیل کی درخواست کو مسترد کردیا کیونکہ ایک مفتی نے شادی ختم ہونے کا فتویٰ دیا تھا۔ ایس بشیریا نے درخواست پیش کی تھی کہ ان کی شادی بڑے گوشت کے تاجر ٹی سی اے محمد یوسف سے 29 اگست 1987ء کو اسلامی رسوم و رواج کے ساتھ ہوئی تھی اور مقامی مسجد کے نکاح رجسٹر میں اس کا اندراج ہے۔ جولائی 2006ء میں اسے پتہ چلا کہ اس کے شوہر نے دوسری شادی کرلی ہے اور علحدہ رہنا شروع کردیا ہے۔ اس کے شوہر نے صدر قاضی سے فتویٰ حاصل کرلیا کہ ان کا نکاح فسخ ہوچکا ہے۔ اس نے ایک جعلی مکتوب پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ یہ اس کی بیوی کا تحریر کردہ ہے۔ بیوی نے ادعا کیا کہ وہ اپنے شوہر سے طلاق نہیں چاہتی تھی ۔ قاضی سے اس معاملہ میں مداخلت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے عدالت نے درخواست خارج کردی۔